بنگلور میں اردو صحافیوں کی دو روزہ تربیتی کارگاہ
بیدر اکم مارچ ( نامہ نگار )کرناٹک اردو اکاڈمی بنگلور کے زیر اہتمام اُردو صحافیوں کی دو روزہ تربیتی کارگاہ بنگلور میں کے ایم ڈی سی بھون کے آڈیٹوریم میں 28 اور 29 / فروری کو انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں ریاست بھر سے 40 سے زائد صحافیوں نے شرکت کی اور تربیتی کارگاہ سے استفادہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر معاذ الدین خان رجسٹرار اردو اکاڈمی ، منوج جین سیکریٹری اقلیتی بہبود نے اردو صحافیوں کو اردو زبان کا سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر اردو کےصحافی کو چاہیے کہ وہ دس غیر اردوداں احباب کو اردو سکھائے ۔ اس سے یقینا اردو زبان کو فائدہ ہوگا ۔ معروف کالم نگار پروفیسر محمد اعظم شاہد ،ڈاکٹر انیس صدیقی گلبرگہ ، افتخار احمد شریف، پروفیسر احتشام الدین مانو، و دیگر ایکسپرٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے ریاست بھر کے آئے ہوئے اردو صحافیوں کو موجودہ دور میں اردو صحافت کو جو چیلنجز پیش آرہے ہیں انہیں کس طرح سے فیس کرنا چاہیے، حقائق پر مبنی خبروں پر زور دینے پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔اختتامی تقریب میں صحافیوں میں اسناد تقسیم کیے گئےاور صحافت سے متعلق ڈاکٹر انیس صدیقی اور انجم عثمانی کی تصانیف تحفتاً پیش کی گئی
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے