بلگام میں تہنیتی اجلاس
بلگام 28 مارچ (نامہ نگار ) نوجوان شاعر و صحافی شریف احمد شریف کو کرناٹکا اردو اکیڈمی کا رکن نامزد کیے جانے پر دھارواڑ کے اردو شعراء و ادبا کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی اس تہنیتی اجلاس کی صدارت سابق صدر کرناٹکا اردو اکیڈمی ڈاکٹر قدیر ناظم سرگو نے فرمائی معروف ادیبہ و شاعرہ ڈاکٹر مہر افروز، صدر ادب اسلامی بلگام ایوب راشد، ماہر اقبالیات محمد حسین، فالکن پروڈکٹس کے مالک محمد حسین، معروف شاعر عبدالرشید شاد، ثنا اللہ اشرفی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر مہر افروز نے کہا کہ انسان کو حقیقی معنوں میں اس وقت خوشی میسر ہوتی ہے جب ان کے بچے ان کے انکھوں کے سامنے کامیابی حاصل کرتے ہیں شریف احمد شریف میرے بیٹے جیسا ہے ہم نے بچپن سے انہیں بڑوں کا ادب اور اردو زبان و ادب سے لگاؤ رکھتے ہوئے دیکھا ہے دعا ہے کہ یہ اسی طرح کامیابی حاصل کرتا رہے ڈاکٹر ناظم سرگرو سابقہ چیئرمین کرناٹکا اردو اکیڈمی نے بلگام سے اردو اکیڈمی کی رکن نامزد کیے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو ہماری مادری زبان ہے اس زبان کی ترقی کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا چاہیے تب ہی ہم اردو کو فروغ دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اردو زبان کی فروغ کے لیے اگے انا چاہیے انہوں نے اردو زبان کی فروغ میں شعراء ادباء کے ساتھ صحافیوں کا بھی اہم رول قرار دیا. ارشد میسوری محمد حسین وہ دیگر نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اس موقع پر ڈاکٹر ناظم سرگرو، فضل پٹھان عبدالرشید شاد، ثنا اللہ اشرفی اور ڈاکٹر مہر افروز و دیگر نے تہنیت پیش کی شریف احمد شریف نے تمام مہمانوں معززین شہر اور سامعین کا شکریہ ادا کیا.
امان اللہ نظامی نے اس اجلاس کی نظامت کی.
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے