خواتین مضبوط ہوں گی تبھی معاشرہ ترقی کرے گا بی بی رضا ڈگری کالج میں عالمی یوم خواتین
گلبرگہ11مارچ (نامہ نگار ) کرناٹکا اردو ساہتیہ پریشد شاخ گلبرگہ کہ زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کا انعقاد عمل میں آیا جلسے کا اغاز قرات کلام پاک سے ہوا جبکہ فردوس فاطمہ نے نعت کا نظرانہ پیش کیا ۔ مبین احمد زخم صدر کرناٹکا اردو ساہتیہ پریشد شاخ گلبرگہ نےخیر مقدم کرتے ہوئے تنظیم کا تعارف پیش کیا حیدر علی باغبان نائب صدر وقف مشاورتی کمیٹی نے اسلام میں عورت کے مقام کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں عورت کو جو مقام و مرتبہ دیا ہے اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے موجودہ دور میں خواتین کو اسلامی ہدایات پرزندگی گزارتے ہوئے شب و روز کے مسائل کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا چاہیے ۔
محترمہ رفیہ شیرین ایڈوکیٹ نے کہا کہ جس طرح ہمیں زندگی گزارنے کے لیے اسلامی ہدایات دیے گئے ہیں اسی طرح سماج میں رہنے کے لیے قانونی معلومات فراہم کی گئی ہیں ہم سب کو چاہیے کہ ہمارے ملک کا جو قانون ہے اس میں جو خواتین کو حقوق دیے گئے ہیں ان کو پڑھنے سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی بھی ضرورت ہے تب ہی ہم سماج میں بہتر زندگی گزار پائیں گے ۔
معروف افسانہ نگار و سیکرٹری محفل نساء ڈاکٹر کوثر پروین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی یوم خواتین ہر سال منایا جاتا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ ہر روز یوم خواتین منانا چاہیے کیونکہ خواتین کے بغیر سماج ادھورا ہے انہوں نے لڑکیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ بچے والدین کو منہ پر جواب دیتے ہیں یہ اداب کے خلاف ہے والدین کی اساتذہ کی اور بزرگوں کی جب تک ہم قدر نہیں کریں گے عزت نہیں کریں گے ہمیں کامیابی نہیں ملے گی ۔
ڈاکٹر کنیز فاطمہ کوارڈینیٹر مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی اسٹیڈی سینٹرگلبرگہ و اسوسیٹ پروفیسر بی بی رضا ڈگری کالج نے کہا کہ مولانا ازاد اردو نیشنل یونیورسٹی خصوصا فاصلاتی کورس کے لیے ایک بیش قیمتی تحفہ ہے ایسے لوگوں کے لیے جو تعلیم کو ترک کر دیے ہیں کسی وجہ سے اپنی تعلیمی قابلیت کو روک دیا ہے ایسے لوگوں کے لیے یہ یونیورسٹی بہترین موقع فراہم کرتی ہے انہوں نے طلباء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ یہ عہد کر لیں کہ اپنے خاندان اور محلے اور پڑوس میں کوئی لڑکی یا کوئی خاتون غیر تعلیم یافتہ نہ رہیں خواتین میں تعلیم کی فروغ کے لیے آپ پہل کریں اور جس طرح اپ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اسی طرح دوسروں کو بھی تعلیم حاصل کرنے کا حوصلہ پیدا کریں ۔
ڈاکٹر زیبہ پروین پرنسپل بی بی رضا ڈگری کالج گلبرگہ نے کہا کہ بہتر سماج کے لیے عورت کا تعلیمی افتہ ہونا نہایت ضروری ہے جب تک عورت سماج میں تعلیم یافتہ نہیں ہوگی سماج ترقی نہیں کرے گا اسی طرح گھر میں ایک تعلیم یافتہ خاتون کا ہونا نہایت ضروری ہے تبھی وہ گھر وہ خاندان خوشحال ہوگا اور اپنی انے والی نسلوں کو اعلی تعلیم پہنچانے میں معاون ثابت ہوگا انہوں نے لڑکیوں کو اپنی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ تندرست ہوں گے تب ہی آپ بہتر کارکردگی کر پائیں گے۔
اس موقع پر کرناٹکا اردو ساہتیہ پریشد کی جانب سے معروف افسانہ نگار ڈاکٹر کوثر پروین سیکرٹری محفل نساء ، ڈاکٹر زیبہ پروین پرنسپل بی بی رضا ڈگری کالج ، ڈاکٹر کنیز فاطمہ کوارڈینیٹر مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، رفیہ شیرین ایڈوکیٹ کو ان کی گراں قدر خدمات پر محترمہ حسینہ انجم سیکرٹری مدرسہ وحیدہ نسوان یادگیر کے ہاتھوں چاند بی بی ایوارڈ دیا گیا ۔ ڈاکٹر رخسانہ سلطانہ نے نہایت خوش اسلوبی سے نظامت کے فرائض انجام دیے۔
مبین احمد زخم صدر کرناٹکا اردو ساہتیہ پریشد گلبرگہ کہ شکریہ پر جلسے کا اختتام عمل میں آیا ۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے