پیام انسانیت فورم کی طرف سے مڈیکل کیمپ اور داوئی تقسیم
سندگی 6 مارچ ( نامہ نگار )آج سندگی شہر مدینہ نگر (مڈی) بچھڑے علاقہ میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم کی طرف سے اے آر ہسپتال فہد انسٹی ٹیوٹ آف پیارا میڈیکل کالج اور ابو ہسپتال سند گی کے زیراہتمام فری ہیلتھ چیک اپ کیا گیا اس کیمپ میں سو سے زائد مریضوں کو چیک اپ کے ساتھ مفت ادویات بھی دی گئیں۔ اس موقع پر آل انڈیا پیام انسانیت فورم کے رکن مولانا داؤد ندوی نے تعارفی کلمات میں کہایہ فورم سات سالوں سے صحت مند معاشرے کے لیے انتھک خدمات انجام دے رہا ہے۔صحت بہت ضروری ہے صحت کےبغیرکچھ نہیں حاصل کیا جاسکتا ہے معاشرے کی مضبوط کیلئے باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے سماج میں امن وامان یکجہتی وبھائی چارگی کیلئے ایک ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہےآج شہر وبیجاپور کے ڈاکٹرس ساتھ آکر خدمات پیش کررہے ہیں ہر طرح کےامداد وعلاج کیلئے یقین دلارہے ہیں یہ قابل ستائش اور قابل تقلید عمل ہے ایک طرف تعلیم مہنگی ہورہی ہے تو دوسری طرف علاج مہنگا ہورہاہے آپ حضرات کی مدد سے صحت مند سماج وجود میں آئےگاحافظ فضل حق صاحب نے خطاب کیا معاشرہ پیار، محبت، ایثار، صحت سے ترقی کرتا ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے ان سب کے لیے دعا گو ہوں، وہ دن رات لوگوں کی صحت کی فکر کرتے ہیں۔ ڈاکٹرز صحت مند ہیں ہم صحت مند رہیں گے۔میں ان کی سماجی خدمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔اسی موقع پر تعلقہ اسپتال کے لیبارٹری آفیسر راج شیکھر نرگوڈی نے بھی بات کیا انہوں نے کہا کہ پیام انسانیت فورم کا کام منفرد ہے یہ فورم بہت کسی سے صلہ کی امید کے بغیر کام کرتا ہے فورم کے تمام کام انتہائی قابل تعریف ہیں۔ میں بھی چھ سال سے ان سے وابستہ ہوں۔ یہ فورم کچی آبادیوں میں جاتا ہے اور غریبوں کو اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ خدمات ایک خوبصورت معاشرے کی تعمیر کے لیے جاری رہیں۔ ڈاکٹر گریش کلکرنی نے کہا کہ گاندھی جی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے سادھے انسان کی طرح زندگی گزارنی چاہئے باہمی تعاون وہمدردی ہی میں ملک وملت کی ترقی ہے ہم سندگی کے سارے ڈاکٹر آپ کے ساتھ ہیں اور آئی ایم اے کی ٹیم آپ کے ساتھ ہے ہماری خدمات ہمیشہ پیام انسانیت کے کاموں کے ساتھ رہیں گی اس موقع پر ڈاکٹر توصیف ممداپور ڈاکٹر محمد الیاس جالگیری ڈاکٹر گریش کلکرنی ڈاکٹر سنگمیش بھاوکٹی ڈاکٹر ابوبکر ملاں ڈاکٹر حاجی نداف مولانا کلیم اللہ ندوی محبوب ینکنچی روی والیکار اور فہد انسٹی ٹیوٹ پیارامیڈیکل کالج کے طلباء وطالبات موجود رہے
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے