حضرت خواجہ سید شاہ علی محمد محمد الحسینی المعروف حضرت خواجہ قطب ثانی کا سالانہ عرس
بیدر 24 مارچ ( نامہ نگار )حضرت خواجہ سید شاہ علی محمد محمد الحسینی المعروف حضرت خواجہ قطب ثانی روضہ خرد فیض پورہ بیدر کرناٹک کا 461 سالانہ عرس شریف 26 مارچ تا 28 مارچ زیر سرپرستی وہ نگرانی و تمام مراسم حضرت سید شاہ نصر اللہ محمد محمد الحسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت خواجہ سید شاہ علی قطب ثانی رحمۃ اللہ علیہ بیدر انجام دیں گے ۔ 26 مارچ بروز منگل بعد نماز ظہر خانقاہ قطب ثانی نور خان تعلیم بیدر سے روانہ ہو کر بارگاہ پہنچے گا اور بعد نماز عصر مراسم صندل مالی انجام دی جائے گی
بعد ازاں یوم ولادت سیدنا امام حسین مجتبی رضی اللہ عنہ عظمت اہل بیت کے عنوان پر مولانا محمد ریاض احمد خان صاحب مبلغ سنی دعوت اسلامی بیدر خطاب فرمائیں گے جلسے عظمت اہل بیت کے فوری بعد افطار کا اہتمام رہے گا اور بعد نماز مغرب تناول طعام کا انتظام رہے گا ۔
27 مارچ بروز چہار شنبہ بعد نماز مغرب چراغاں ہوں گے اور بعد نماز تراویح محفل سماع کا انعقاد ہوگا جس میں شاہ عالم بندہ نوازی و ہمنوا کلام پیش کریں گے ۔28 مارچ بروز جمعرات زیارت شریف حضرت خواجہ سید شاہ علی قطب ثانی بعد فاتحہ تبرکات تقسیم ہوں گے۔ تمام عقیدت مندان اولیاء کی کثیر تعداد میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے