عادل آباد کا سات نالا معصوم روزه دار شیخ روحان
عادل آباد۔25مارچ(نامہ نگار )عادل آباد کے معصوم بچے شیخ روحان ولد شیخ شبیر احمد بھاگیہ نگر نے سات سال کی عمر میں روزہ رکھا۔رمضان المبارک کی مناسبت سے معصوم بچے بھی بڑوں نقل کرتے ہیں۔معصوم شیخ روحان نے بھی سحر میں والدین کے شانہ بشانہ اٹھر کر باضابطہ سحری کی اور شام تک کچھ کھائے پیے بغیر ہی روزہ کی تکمیل کرتے ہوئے افراد خاندان کو حیران کردیا۔والدین نے بھی افطار کے وقت مختلف اقسام کے پھل اور دیگر اشیاء کے ذریعہ روزہ افطار کرایا اور پھولوں کا ہار پہناکر معصوم کو مبارکباد دی اور ہمت افزائی بھی کی اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکر بجالایا اور بہتر مستقبل اور دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے دعاء دی۔آپ کو بتادیں کہ معصوم شیخ روحان رشتہ میں حضرت مولانا شیخ احمد رمضانی صدر مدرس دارلعلوم محمدیہ و امام و خطیب مسجد محمدیہ بھکتاپور عادل آباد کو نواسہ ہوتے ہیں،جبکہ مسجد محمدیہ کے سابق مؤذن جناب اصغر صاحب کے پوتے ہوتے ہیں۔انہوں نے بھی معصوم کو خوب دعاؤں سے نواز اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے