بیدر سٹی کونسل کا اجلاس ملتوی کرنے پر احتجاج
بیدر 15 مارچ ( نامہ نگار )بغیر کسی اطلاع کے اجلاس ملتوی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے بعض اراکین نے سٹی کونسل کے دفتر کے مین گیٹ کو تالا لگا کر کچھ دیر کے لیے احتجاج کیا۔ چہار شنبہ کو ایک جنرل میٹنگ طے تھی۔ تاہم اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ نوٹس دیے بغیر اچانک اس طرح ملتوی کرنا درست نہیں۔ ہم اجلاس میں لوگوں کے مسائل پر بات کرنے آتے ہیں۔ تاہم یہ درست نہیں کہ اجلاس کسی بہانے سے ملتوی کیا جایے ارکان بلدیہ نے اعتراض کیا۔بی جے پی ممبران سشیدھر ہوسالی، راجا رام، اے آئی ایم آئی ایم کے عبدالعزیز منا اور دیگر موجود تھے۔ میونسپل کونسل کے میئر شیوراج راٹھوڈ نے کہاکہ چیئرمین نے تمام اراکین کو پیشگی نوٹس بھجوا دیا ہے کہ 13 تاریخ کو بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ بلدیہ کی جانب سے صحافیوں کو بھی میٹنگ کی اطلاع نہ ملنے کی شکایت عام ہے اس کے علاوہ ماہ رمضان میں محکمہ بلدیہ کی جانب سے کسی بھی طرح کا کوئی صاف صفائی کا اہتمام نہیں کیا گیا ہے جبکہ بلدیہ ایڈمنسٹریشن کے ریاستی وزیر رحیم خان بیدر کے رکن اسمبلی ہیں
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے