مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی کو حکیم الملت ایوارڈ تفویض مددسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کے تعلیمی معیار و نظم کی ستائش
گلبرگہ 16 مارچ ( ناز میڈیا اردو ) ممتاز عالم دین فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب کو صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ منتخب ہونے پر گلبرگہ کے معروف دینی ادارے مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کی جانب سے حکیم الملت ایوارڈ پیش کیا گیا
مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب کے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر کی حیثیت سے پہلے دورہ گلبرگہ کے موقع پر یہ ایوارڈ پیش کیا گیا مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب نے مدرسہ عربیہ تجوید القرآن اشرف نگر زینت کالونی آزاد پور روڈ گلبرگہ میں علما و آئمہ حفاظ مشائخین و سجادگان ادبا و شعرا دانشوران وکلا انجنئیرس ڈاکٹرس اور تعلیمی ملی سماجی تنظیموں کے ذمہ داران کے اجلاس سے خصوصی خطاب فرمایا اس اجلاس میں مولانا نذیر احمد رشادی صاحب بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کی جانب سے مفسر قرآن مولانا غیاث احمد رشادی صاحب بانی و محرک منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا و بانی صدر صفا بیت المال انڈیا نے مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب کو تہنیت اور حکیم الملت ایوارڈ پیش کیا مولانا نذیر احمد رشادی نے اپنے استاد گرامی نامور عالم دین حکیم الملت حضرت مولانا مفتی اشرف علی باقوی امیر شریعت کرناٹک ، مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور مرحوم کی یاد میں قائم کیا ہے
مولانا نذیر احمد رشادی نے اس موقع پر سپاسنامہ پڑھتے ہوئے علم دین و فقہ تحقیق تصنیف و تالیف کے شعبوں میں مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب کی گرانقدر خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر کی حیثیت سے مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب سے ملک کے مسلمانوں کو وابستہ توقعات بیان کئے مولانا نذیر احمد رشادی نے حضرت سید شاہ محمد ہدایت اللّٰہ صاحب قادری سجادہ نشین بارگاہ عملی محلہ گلبرگہ مولانا محفوظ الرحمن صاحب رشیدی بانی و مہتمم مدرسہ مرکز تعمیر ملت کیرانہ یوپی و صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا یوپی ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر گلبرگہ سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست اور انجنئیر مشتاق احمد موظف اے ای ای گلبرگہ کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تہنیت اور سپاسنامے پیش کئے مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب مولانا غیاث احمد رشادی صاحب اور مولانا غوث الدین قاسمی صاحب صدر آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ نے ان معززین کو سپاسنامے اور تہنیت پیش کئے بعد ازاں مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب نے مسلمان اور موجودہ چیلنجس کے زیر عنوان نہایت جامع اور فکر انگیز خطاب فرمایا ابتدا میں مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کے شعبہ حفظ کے طلبا نے حفظ قرآن مجید کا بہترین مظاہرہ کیا طلبا کے اس مظاہرہ اور حفظ قرآن مجید کی بے پناہ صلاحیت سے مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب بیحد خوش ہوئے اور مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کے تعلیمی معیار اور نظم و ضبط کی بھرپور ستائش کی مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب نے مسابقہ قرآن الکریم میں بہترین مظاہرہ کرنے والے مددسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کے طلبا کو انعامات و اسناد سے نوازا ایک ہی نشست میں اندرون 15 گھنٹے مکمل قرآن مجید سنانے والے مددسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کے شعبہ حفظ کے طالب علم حافظ محمد بلال کو مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب نے خصوصی انعام اور مومنٹو سے سرفراز کیا حیدر علی باغبان نائب صدر ابراہیم میموریل لائبریری گلبرگہ نے خلعت پہناکر محمد بلال کی حوصلہ افزائی کی مولانا نذیر احمد رشادی نے ابتدا میں خیر مقدم کیا اور آخر میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب کی میزبانی کا شرف حاصل ہونے پر اظہار تشکر کیا جلسے میں خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام کیا گیا تھا خواتین کی کثیر تعداد نے جلسے میں شرکت کی
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے