کل جماعتی مجلس العلماء وحفاظ نے ایاز خان کو لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا
بیدر4مارچ ( نامہ نگار ) مفتی شیخ عبدالغفار مظفر القاسمی صدر مجلس العلماء وحفاظ ضلع بیدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر محمد ایاز خان کو 2024 کہ لوک سبھا انتخابات کے لیے بیدر سےکانگریس کا ٹکٹ دیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم لوگ جلد ہی کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور اے آئی سی سی صدر ملیکارجن کھرگےجی سے ملاقات کریں گے اور اقلیتوں کو بیدر سے ٹکٹ دینے کا مطالبہ کریں گے،انہوں نے شہر کے اردو حال میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد ایاز خان کا شمار کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈروں میں ہوتا ہے، ان کے بیدر، گلبرگہ، بنگلور میں تعلیمی ادارے ہیں جن میں وہ غریب بچوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں، و سماجی سرگرمیوں میں سرگرم رہتے ہیں، وہ بیدر سے کانگریس کے ٹکٹ کے بھی امیدوار ہیں۔بیدر حلقہ سے کانگریس کا ٹکٹ آزادی کے بعد پہلے الیکشن میں اقلیتوں کو دیا گیا تھا، جن کا اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے شوکت انصاری کو منتخب کیا گیا، اس کے بعد اقلیتوں کو ابھی تک کوئی ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔بیدر لوک سبھا حلقہ میں اقلیتی برادری کے 5 سے 6 لاکھ ووٹر ہیں، پچھلے الیکشن میں کانگریس کو شکست ہوئی تھی، اس بار اگر اقلیت کو ٹکٹ دیا جائے تو جیت یقینی ہے۔ریاستی کانگریس لیڈر نے ریاست کے دو حلقوں میں اقلیتوں کو ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیدر کا ٹکٹ دیا جائے تو اچھا ہو گا۔اقلیتیں کانگریس پارٹی کی مسلسل حمایت کر رہی ہیں، پارٹی ٹکٹ مانگنا ہمارا حق ہے۔جمعیت علماء کے صدر عبدالغنی نے کہا کہ ہم کانگرس کے اعلی ذمہ داران سے اپیل کرتے ہیں کہ اس بار بھی بیدر لوک سبھا حلقے کے لیے ایک مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیا جائے واضح رہے کہ 2019 لوک سبھا انتخابات میں بھی ڈاکٹر محمد ایاز خان نے بیدر لوک سبھا حلقے سے ٹکٹ کا مطالبہ پرزور انداز میں کیا تھا لیکن اس وقت انہیں ٹکٹ نہیں دی گئی تھی لیکن ممکن ہے 2024 کہ لوک سبھا انتخابات میں انہیں ٹکٹ مل جائے کیونکہ اس بار ریاست میں کانگرس پارٹی کی ہی حکومت ہے اور کانگرس پارٹی کے قومی صدر کا تعلق بھی اسی ضلع سے ہے اس پریس کانفرنس میں ضلع بیدر کے مولانا عبدالغنی خان صدر جمیعت علماء بیدر ، حافظ محمد عمر قریشی خازن جمعیت علماء ضلع بیدر ، مولانا ذاکر حسین ناظم مدرسہ محبوب العلوم مرکھل ، مولانا مفتی احتشام الحق ، مولانا اللہ بخش قاسمی ، مولانا افتخار حسین ، صغیر، مولانا محمد رفیق قاسمی ڈاکٹر عبدالوحید بہار بیدر اور سید منصور احمد قادری وہ دیگر علمائے کرام موجود تھے
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے