بی جے پی، جے ڈی ایس لیڈران کی کانگریس پارٹی میں شمولیت
بیدر28مارچ ( نامہ نگار )بی جے پی اور جے ڈی ایس سمیت مختلف جماعتوں کے قائدین شہر میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ریاستی وزیر برایۓجنگلات اور ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے نے کانگریس پارٹی میں ان کا خیرمقدم کیا۔
سابق ضلع پنچایت چیرپرسن سنگیتا پاٹل،اے پی ایم سی کے سابق نائب صدر شنکرپا پاٹل ، علی عمبر گاؤں پنچایت صدر سویتا اشوک، سنگمیش پاٹل ، سومشیکھرا بسپا، راجپا ، مہا شیکھر پاٹل، راج پاٹل، سنتوش، بسواراج ، جگن ناتھ ، امیش ، رمیش، کماشیٹی ، شیوپا , شرنپا ، سنجیو کمار، بسواراج و دیگر نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر رحیم خان، سابق ایم ایل اے اشوک کھینی، کانگریس ضلع یونٹ کے صدر بسواراج جباشیٹی، ضلعی یونٹ کے صدر امرت راؤ ، ضلع یونٹ کے جنرل سکریٹریز ایم اے۔ سمیع، ضلع او بی سی یونٹ صدر شنکر ریڈی ، ضلع خواتین یونٹ صدر پوجا جارج، ضلع درج فہرست ذات یونٹ کے صدر سنجو کمار اور دیگر موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے