بسواکلیان میں مسلم بیت المال کا جلسہ تقسیم رمضان راشن کٹس
بسواکلیان19مارچ (نامہ نگار)مسلم بیت المال بسوا کلیان کی طرف سے جلسہ رمضان راشن کٹس منعق کیا گیا ۔ جلسہ کا آغاز محمد یوسف الدین صاحب کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ حافظ میر فرخندہ علی صاحب نے نعت شریف پیش کی۔مولانا سید عثمان عبّاس ندوی صاحب سرپرست اور محمد مخدوم محی الدین صدر مسلم بیت المال بسوا کلیان نے اظہار خیال کیا اس موقع پر مولانا عبد السلام صاحب قاسمی مہمان خصوصی اور مولانا نصیر الدین جناب صاحب صدر جلسہ نےمسلم بيت المال بسوا کلیان کی 32سال سے کی جارہی خدمات کو سراہتے ہوئے۔ مسلم بیت المال سے جڑ کے کام کرنے کئی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ بسوا کلیان کا یہ بیت المال بلا مسلک ملّت کااتحاد کامرکز ہے جس میں سب کو بلا تفریق كام کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں اپنی صدقات،عطیات، زکوٰۃ اور فدیہ کے ذریعے بیت المال کی مدد کریں اور کہا کہ خدمت خلق کے کاموں میں خرچ کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ بھر پور اجر عطا فرمائے گا ۔مسلم بیت المال بسوا کلیان گذشتہ کئی سالوں سے غریبوں ،مسکینوں،بیواؤں،یتیم اور ضرورت مندوں کی علاج معالجہ،تعلیم میں خرچ کرنے کے علاوہ لڑکیوں اور خواتین کی تربیت کرتے ہوئے انکی تکمیل پر مفت سلائی مشینوں کی تقسیم کی مدد کرتا آرہا ہے مزید یہاں پر اجتماعی زکوٰۃ کے نظم کی اہمیت پر بھی خطاب فرمایا ۔جلسہ تقسیم راشن کٹس کے موقع پر سرپرست حضرات میر احمد علی منشی،ڈاکڑ ایم اے کریم صاحب،غلام رسول صاحب، شیخ یونس مولوی صاحب کے علاوہ معزز حضرات اسمٰعیل بیلکونی،ڈاکٹر ذکی الدّین صاحب،غفار صاحب قریشی،مرزاں انور بیگ اور محمد ربّانی باگ صاحب و خلیل احمد نائب صدور اسٹیج پر تشریف فرما تھے ۔محمد رئیس الدّین سیکریٹری مسلم بیت المال نے نظامت کے فرائض انجام دیئے آخر میں مولانا عبد السلام صاحب قاسمی کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا واضح رہے کے رمضان راشن کٹس کی تقسیم کا عمل مسلم بیت المال بسوا کلیان سبھی ممبران غریبوں کے گھروں تک جا کر پہنچا ینگے ۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے