سردار منیار مرحوم کے فرزند پاشاہ بھائی منیار کا انتقال
بیدر18مارچ ( نامہ نگار ) محمد خالق عرف پاشاہ میاں منیار ولد محمد سردار منیار ،ساکن قاضی پورہ ، روبرو مدرسہ محمودگاوان بیدر کابعمر 58سال آج صبح 4بجے کے قریب حیدرآباد کے ایک اسپتال میں انتقال پرملال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ آج 18مارچ2024 ، 7رمضان المبارک بروز پیر بعدنماز ظہر مسجد مدرسہ محمودگاوان ؒبیدر میں مرحوم کے رشتہ دار حافظ محمدلئیق الدین ساکن حیدرآباد نے پڑھائی، جب کہ تدفین احاطہ قبرستان منیار، عقب درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیضؒ بیدر عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر منیاربرادری کے علاوہ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والےاحباب ، علمائے کرام، ماہرین تعلیم ، تاجر،وکیل ، مدرس، صحافی اور موظف حضرات نے شرکت کی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور دولڑکیاں شامل ہیں۔ ان کے بڑے فرزند محمد سلطان اور برادران نے اپنے والد پاشاہ میاں کے حق میں دعائے مغفرت کی عوام الناس سے گزارش کی۔
مرحوم کے فاتحہ سہ یوم 19مارچ بروز منگل بعدنماز ظہر مسجد محمودگاوان ؒ بیدر میں رکھی گئ ہے ۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے