عام انتخابات 2024 محکمہ ایکسائز نے یکم تا 31 مارچ 36.83 لاکھ روپے کا غیر قانونی سامان ضبط

عام انتخابات 2024 محکمہ ایکسائز نے یکم تا 31 مارچ 36.83 لاکھ روپے کا غیر قانونی سامان ضبط


بیدر 3اپریل ( نامہ نگار )عام انتخابات 2024 کی وجہ سے ضلع بیدر میں ایکسائز کی غیر قانونی سرگرمیوں کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لیے، ڈاکٹر سنگن گوڈا ، ڈپٹی کمشنر آف ایکسائز، بیدر ضلع ، بیدر ایکسائز ایگزیکٹیو آفیسرز نے یکم مارچ تا 31 مارچ ضلع کے مختلف تعلقوں کے کئی مقامات پر کل 210 چھاپے مارے اور 133 مقدمات درج کرتے ہوئے 105 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اور ملزمان کے پاس ے 827.160 لیٹر شراب 258.590 لیٹر بیئر ، 197 لیٹر سیندھی ، 4.030 کلو گرام گانجہ 23 دو پہیہ گاڑیاں اور 2 چار پہیہ -گاڑیاں ضبط کی گئیں ۔ اس طرح ضبط کردہ اشیاء کی جملہ رقم کا اندازہ 36 لاکھ 83 ہزار 401 روپے لگایا گیا ہے۔ ضلع میں ایکسائز کی خلاف ورزیوں کی سختی سے روک تھام کے لیے محکمہ کے عملے کو متحرک کر دیا گیا ہے اور 24 گھنٹے دن اور رات کی شفٹوں میں سختی سے ایکسائز انفورسمنٹ اور اسپیکشن کی سرگرمیاں جاری رکھے اپریشن بھی ہوئے ہیں جنہیں انتخابی عمل کے اختتام تک موثر طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔  عام انتخابات 2024 کے موقع پر، غیر قانونی سرگرمیوں جیسے بوٹلیلینگ اور غیر قانونی شراب کی پیداوار نقل و حمل اور فروخت وغیرہ کے امکانات ہیں، اور ان پر قابو پانے کے لیے، اس دفتر میں ایکسائز کنٹرول آفس قائم کیا گیا ہے۔ عوام کو مطلع کرنے کے لیے ٹول فری نمبر  18004251055 دیا گیا ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے