ضلع بھر میں عیدالفطر کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
بیدر 13 اپریل ( نامہ نگار )نمازعیدالفطر کے پرمسرت موقع پر بیدراورضلع بیدر کے مختلف عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عیدالفطر کے خصوصی اجتماعات منعقد ہوۓ جہاں پر ہزروں کی تعداد میں مسلمانوں نے حسب روایت قدیم انتہائی خضوع وخشوع کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ مولانا محمد عبد الجلیل قاسمی نے نماز عید الفطر پڑھائی اور خطاب کیا انتظامی کمیٹی عید گاہ کی جانب سے تمام نمازیوں کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کی تھی نماز کے بعد مسلمان ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی اس موقع پر ریاستی وزیر برائے جنگلات و ضلع انچارج ایشور کھنڈرے ، ریاستی وزیر برائے بلدیہ ایڈمنسٹریشن و حج و رکن اسمبلی بیدر شمال رحیم خان ، بسواراج بوڈا چیر مین بیدر ، ارویند کمار ارالی رکن قانون ساز کونسل ، سابقہ رکن اسمبلی بیدر جنوب بنڈپا قاسم پور کے علاوہ انتظامی کمیٹی عیدگاہ کے تمام ذمہ داران وہ معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی-
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے