وزیر جنگلات و بیدر ضلع انچارج وزیر مسٹر ایشور کھنڈرے کی درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ ؒ کی درگاہ میں حا ضری
بیدر17اپریل ( نامہ نگار )ریاستی وزیر برائے جنگلات و بیدر ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے نے حضرت ملتانی بادشاہ کی درگاہ میں حاضری دی ۔ بیدر ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے کے فرزند سا گر کھنڈرے کا نگریس پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے لوک سبھا کا انتخاب لڑ رہے ہیں اسی ضمن میں آج پر چہ نامزدگی داخل کر نے سے پہلے ایشور کھنڈرے نے حضرت ملتانی بادشاہ کی درگاہ میں حاضری دیتے ہو ئے پھولوں کی چادر چڑھا کر اپنے فرزند کی کامیابی کے لئے دعا ما نگی۔
اس موقع پر شاہ جاوید قادری الملتانی سجاد نشین و متولی استانہ حضرت ملتانی بادشاہ بیدر نے ریاستی وزیر ایشور کھنڈرے کی شالپوشی و گل پوشی کی ۔اس موقع پر مجلس بلدیہ کے چیئرمین محمد غوث، اور سبھی مسلم کا نگریسی قائدین جن میں لیاقت اللہ خان شاکر ،محمد وسیم الحق چیئرمین ندا کالج اف نرسنگ ، محمد ریاض الدین کونسلر، محمد نثار احمد کے پی سی سی کوارڈینیٹر محمد شاہین پٹیل محمد عتیق احمد سابق کونسلر محمود علی خان درانی،فراست علی ایڈوکیٹ محمد علیم ،مفتی عبدالغفار قاسمی، عبدالقدیر معاون کونسلر کے علا و دیگر قائدین موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے