چٹگپہ ٹاؤن میں ووٹرز بیداری پروگرام

          چٹگپہ ٹاؤن میں ووٹرز بیداری  پروگرام


 بیدر 13اپریل ( نامہ نگار )الیکشن افسر اور ضلع کمشنر گویند ریڈی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کے مقابلے اس بار زیادہ ووٹنگ ہونی چاہیے، اس کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔

 انہوں نے چٹگپہ  کے تحصیل دفتر کے احاطے میں لوک سبھا الیکشن کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا 

  انہوں نے کہا کہ 7 مئی کو ووٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ پڑوسیوں بیداری پیدا کرنا ہم سب کا فرض ہے۔



 ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر

 ڈاکٹرگریش نے کہا کہ ووٹنگ کے بارے میں سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جانی چاہئے اور ہمارے ضلع سے نقل مکانی کرنے والے ووٹروں کو پہلے سے مطلع کیا جانا چاہئے اور پولنگ کے دن گاؤں آکر ووٹ ڈالنے کو کہا جانا چاہئے۔ ضلع پولیس کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر چنابسوانا نے کہا کہ  ہندوستان میں عوامی حکومت کا نظام ہے۔  اس لیے ووٹرز کو چاہیے کہ وہ کسی بھی لالچ میں پڑے بغیر اپنے ووٹ کا حق دلیری سے استعمال کریں اور سب میں بیداری پیدا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹنگ ہو سکے۔  بعد ازاں کرکٹ ٹورنامنٹ اور چیئر ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس موقع پر تحصیلدار رویندر ، ریاستی سطح کے ٹرینر ڈاکٹر گوتم ارالی، کوآرڈینیٹر پنڈت واڈیکر کے ساتھ تعلقہ سطح کے مختلف محکموں کے افسران اور عملہ موجود تھے۔


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے