ریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے کانگریس امیدوار کی تائید کی
بیدر22اپریل (نامہ نگار ) کانگریسی ذرائع کے بموجب ریاستی حکومت کی ایک ریٹائرڈسرکاری ایمپلائز ایسوسی ایشن نے بیدر لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار ساگر کھنڈرے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھالکی میں ضلع انچارج وزیر ایشورا کھنڈرے جو کے پی سی سی کے ورکنگ صدر بھی ہیں، سے ملاقات کی اور اپنی حمایت کا اعلان کیا۔اسوسی ایشن کی بیدر ضلع یونٹ کے صدر ناگپا جمگی، نائب صدر ایم ڈی ہاشمی، جنرل سیکرٹری ایس بی کچباڑ، خزانچی علیم الدین، ملیکارجن ہلمنڈگے، تپنا شیوپورے، دیویندر ڈگی، شرنپا ڈی، شیوانند گٹی، جئے بھیم کچ باڑ، سید رشید، شیوشنکر املاپور موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے