سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا کا دورہ بیدر
بیدر23 اپریل ( نامہ نگار )ریاست کے سابق وزیر اعلی اور مرکزی بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے رکن بی ایس یدی یورپا کل جمعرات کو ضلع بیدر پہنچ رہے ہیں۔ریاستی بی جے پی سکریٹری اور بیدر جنوب حلقہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر شیلیندر ، بی جے پی ضلع صدر سومانتھ پاٹیل ، بسواکلیان ایم ایل اے شرانو سلاگارا، ہمنا آباد ایم ایل اے ڈاکٹر سدھ لنگپا پاٹیل نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 25 اپریل کو صبح 9.05 بجے ایک خصوصی پرواز صبح 10.30 بجے بیدر ہوائی اڈے پر اترے گی۔ وہ صبح 10.35 بجے بیدر سے روانہ ہوں گے اور سڑک کے ذریعے 11.20 بجے اوراد تعلقہ پہنچیں گے، جہاں وہ ایک عوامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ وہاں سے 11.30 پر روانہ ہوں گے اور 1.10 پر بیدر کے مشہور وائب ہوٹل پہنچیں۔ دوپہر 330 بجے ویرشائیو لنگایت اور لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ شام 4.00 بجے وائب ہوٹل سے نکلیں گے اور ایس آر ایس فنکشن ہال میں منعقد مراٹھا برادری کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کریں گے۔ اور شام 4.35 بجے روانہ ہوں گے اور بیدر جنوب حلقہ میں بی جے پی کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ 6.35 پر روانہ ہوں گے اور 7.10 بجے بیدر ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور وہاں سے بنگلور کے لیے خصوصی پرواز کریں گے۔بیدر ضلع کے تمام بی جے پی قائدین اور جے ڈی ایس کارکنان اوراد اور مناکہلی پروگراموں میں بڑی تعداد میں شرکت کریں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں اور بیدر شہر میں ہونے والے لنگایت اور مراٹھا سماج کے اجلاسوں میں بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے