بی جے پی 10 سالوں میں دنیا کی امیر ترین پارٹی کیسے بنی : پرینکا گاندهی

بی جے پی 10 سالوں میں دنیا کی امیر ترین پارٹی کیسے بنی : پرینکا گاندهی


دھرم شالہ ، 27 مئی ( ایجنسی)۔ کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو ہماچل پردیش کے چمبا اور شاہ پور میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ پرینکا نے سوال کیا کہ بار بار بدعنوانی کی بات کرنے والی بی جے پی گزشتہ 10 سالوں میں دنیا کی سب سے امیر جماعت کیسے بن گئی۔ کانگریس پارٹی بھی 55 سال تک ملک میں برسراقتدار رہی لیکن ان کی پارٹی اتنی امیر کبھی نہیں بن سکی۔ پرینکا نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے چندہ کے نام پر ہزاروں کروڑ کمائے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی نے ملک کے عوام کو گمراہ کرکے جس طرح کی سیاست کھیلی ہے، اس کی سچائی عوام کے سامنے آرہی ہے۔ پرینکا نے کہا کہ یہ الیکشن ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے کا الیکشن ہے۔ بی جے پی نے جس طرح سے ملک کے آئین اور جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے وہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری نے الزام لگایا کہ بی جے پی کا واحد مقصد پیسہ کی طاقت سے ملک میں اقتدار حاصل کرنا ہے۔ ملک کی کئی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ بی جے پی نے ہماچل میں بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم یہاں وہ اس کام میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ 


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے