ریاستی وزیر برائے بلدیہ امور و حج رحیم خان نے 236 عازمین حج کا قافلہ کو سبز پرچم لہرا کر روانہ کیا
بیدر 10 مئی ( نامہ نگار ) ضلع بیدر کے 322 عازمین اس سال حج پر جا رہے ہیں جس میں 9 مئی 2024 کو بعد نماز عصر بروز جمعرات کو 236 عازمین کا پہلا قافلہ حج ہاوز حیدرآباد کے لیے روانہ ہوا عازمین کو روانہ کرنے کے لیے شہر کے ہزاروں کی تعداد میں لوگ عازمین حج سے ملاقات کرتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے دیکھے گئے عازمین کہ 6 بسوں کا قافلہ حسب روایت شہر کے جامع مسجد سے بعد نماز عصر نکل کر گاون چوک شاہ گنج کمان امبیڈکر سرکل بسویشور سرکل سے ہوتا ہوا حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے ریاستی وزیر برائے بلدیہ امور و حج رحیم خان نے سبز پرچم لہرا کر روانہ کیا عازمین کو روانہ کرنے کیلئے ان کے رشتہ دار ، شہریان بیدر، دوست و احباب کی کثیر تعداد جامع مسجد اور چوبارہ میں دیکھی گئی اور سب ایک دوسرے سے دعاؤں کی درخواست کرتے نظر آئے۔اس موقع پر ریاستی وزیر برائے بلدیہ امور و حج رحیم خان نے تمام عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی دعاؤں میں اپنے وطن عزیز کے لیے خصوصی دعائیں کریں ملک میں امن یکجہتی اور بھائی چارے کے لیے خاص دعاؤں کا اہتمام کریں ریاستی وزیر رحیم خان نے کہا کہ اس سال حج پر جانے والے عازمین کے لیے بہتر سہولتیں مہیا کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست میں 13 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھی جس میں 10 ہزار سے زائد عازمین حج پر جا رہے ہیں مزید دو ہزار سے زائد عازمین کی حج پر جانے کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیراعلی سدرامیا ریاستی اقلیتی وزیر ضمیر احمد خان ،بیدر ضلع انچارج منسٹر ایشور کھنڈرے وہ دیگر نے تمام عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام عازمین سے ریاست وہ ملک میں خوشحالی کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اس موقع پر انجمن خدام الحجاج کے صدر الحاج سید صغیر احمد ، نائب صدر الحاج محمد ایاز الحق مالک کرناٹک چھالیہ اسٹور ، سیکرٹری الحاج سید منصور احمد قادری ، محمد شریف ، عبدل واجد انور ، سید اصف حسین ، محمد شاہ نواز ، اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ اس موقع پر سید منصور احمد قادری نے عازمین حج کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ انجمن خادم الحجاج کے تمام ذمہ داران کیلئے دعا فرمائیں سید منصور احمد قادری نےاس پروگرام کی نظامت کی اس موقع پر ریاستی وزیر برائے حج رحیم خان انجمن خادم الحجاج کمیٹی بیدر کے تمام ذمہ داران کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھے دوسرا قافلہ 59افراد پر مشتمل 11مئی بروز ہفتہ کو روانہ ہوگا
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے