دہم جماعت کے کامیاب طلبہ و طالبات کو رپٹن کی جانب سے مبارک باد
بیدر۔ 10؍مئی ( پریس نوٹ ): رپٹن پی یواور ڈگری انسٹی ٹیوٹ بیدر نے دہم جماعت کامیاب طلبہ وطالبات اور اولیائے طلبہ کو مبارک باد دی ہے۔ جناب محمد امجدحسین اڈمنسٹریٹر رپٹن پی یواور ڈگری کالج انسٹی ٹیوٹ نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے دہم جماعت کامیاب طلبہ کو جہاں مبارک باد دی ہے وہیں ان کی اِ س کامیابی کوملک وملت کی ترقی سے جوڑاہے۔ امجد حسین موصو ف نے اپنے پریس نوٹ میں بتایاکہ رپٹن پی یوکالج اور ڈگری انسٹی ٹیوٹ طلبہ وطالبات کی خدمت کا 10سالہ تجربہ رکھتاہے۔ طلبہ وطالبات کے مزاج ، اسلامی ماحول ، نمازوں کی پابندی ،اور پردے کی پابندی سے متعلق طلبہ وطالبات کی تعلیم کاعلیحدہ نظم اور ان کے اخلاق کو باقی رکھنااورانہیں پروان چڑھانے کے علاوہ نتائج کو شاندارطریقے سے سامنے لانے کی کوشش کرنایہ رپٹن انسٹی ٹیوٹ کی اولین کوشش رہی ہے۔ جس میں وہ ہمیشہ کامیاب رہاہے۔ لہٰذا دہم کے بعد پی یوسی میں داخلہ کرانے کے خواہشمند طلبہ اور اولیائے طلبہ سے اپیل ہے کہ وہ اِمسال بھی ہمیں طلبہ کی ہمہ جہت خدمت کا موقع دیں۔
انھوں نے مزید کہاکہ ایسے اولیائے طلبہ جو بڑھی ہوئی فیس کولے کر پریشان ہیں یاایسے طلبہ وطالبات جو ترک ِ تعلیم پرمجبور ہیں وہ طلبہ رپٹن پی یواور ڈگری انسٹی ٹیوٹ کی خدمت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ یہ ادارہ سال 2015 سے تعلیمی خدمت میں سرگرم ِ عمل ہے اور بہترسے بہترنتائج دے رہاہے ۔ طلبہ اور طالبات کے علیحدہ علیحدہ کلاس روم ہیں جہاں ان کی تعلیم کامعقول اور صحت مند انتظام کیاگیاہے۔ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لئے اولیائے طلبہ 9663967430 / 6363241673 پررابطہ کرسکتے ہیں۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے