چیف منسٹر کجریوال کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت

چیف منسٹر کجریوال کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت


نئی دہلی11 مئی ( نامہ نگار )سپریم کورٹ نے دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔ اروند کجریوال کو یکم جون تک کے لیے عبوری ضمانت دے دی گئی۔آج سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کجریوال کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انہیں عبوری راحت دے دی۔ سپریم کورٹ نے کجریوال کو عبوری ضمانت عطا کرتے ہوئے بعض شرائط رکھی ہیں جن میں نمایاں یہ ہیکہ عام آدمی پارٹی لیڈر چیف منسٹر آفس نہیں جاسکیں گے۔ عدالت نے کہا کہ 21 دن یہاں رہنے اور وہاں رہنے میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہئے۔ ہم عبوری حکم جاری کررہے ہیں جس میں انہیں یکم ؍ جون تک ضمانت حاصل رہے گی اور وہ 2 جون کو خودسپردگی اختیار کریں گے۔ کجریوال پر جو شرائط عائد ہیں وہ وہی ہیں جو عام آدمی پارٹی کے ایک اور لیڈر سنجے سنگھ پر گزشتہ ماہ ضمانت کے ساتھ عائد کی گئیں۔ واضح رہے کہ اروند کجریوال کو شراب گھٹالے سے جڑے معاملے میں ای ڈی نے گرفتار کر لیا تھا۔ تاحال سرکاری ایجنسی نے چیف منسٹر دہلی کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔کجریوال کی عبوری ضمانت کی منظوری کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کے ارکان و قائدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے کہا کہ آج امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ پارٹی نے عدالت عظمیٰ سے اظہار تشکر کیا ہے۔کجریوال کے نائب منیش سیسوڈیا ہنوز جیل میں ہے ۔ سپریم کورٹ نے ان کو ضمانت دینے سے مسلسل انکار کیا ہے۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کی بی آر ایس لیڈر اور رکن قانون ساز کونسل کے کویتا بھی یہی اسکام کے سلسلہ میں جیل میں ہے ۔


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے