كورونا وائرس میں پھر ہوا میوٹیشن اب فلرٹ سے سائنسداں فکر مند بوسٹر خوراک لینے والے بھی محفوظ نہیں

 كورونا وائرس میں پھر ہوا میوٹیشن اب فلرٹ سے سائنسداں فکر مند بوسٹر خوراک لینے والے بھی محفوظ نہیں


کورونا کی وبا پر قابو ضرور پا لیا گیا ہے، لیکن ہر کچھ مہینوں پر اس وائرس میں ہونے والے میوٹیشن نے سائنسدانوں کی فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک بار پھر کورونا وائرس میں میوٹیشن ہوا ہے جس کی وجہ سے ویریئنٹس کا ایک نیا سیٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کورونا وائرس میں میوٹیشن سے پیدا اس نئے سَب-ویریئنٹ کو فلرٹ (FLiRT) نام دیا گیا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ نیا ویریئنٹ بھی اومیکرون فیملی سے ہی تعلق رکھتا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاٹا سائنسداں جے. ویلینڈ نے گزشتہ ہفتہ جاری کیے ماڈل میں کورونا انفیکشن کو لے کر لوگوں کو پھر سے الرٹ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ سائنسدانوں کی ٹیم نے بتایا کہ کورونا کے اس نئے ویریئنٹ میں کچھ ایسے میوٹیشن دیکھے گئے ہیں جو کافی فکر انگیز ہو سکتے ہیں۔ گرمیوں میں امریکہ سمیت کئی ممالک میں نئے ویریئنٹ کے سبب کورونا کے معاملوں کے بڑھنے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔

امریکہ واقع ییل اسکول آف پبلک ہیلتھ میں ڈین ڈاکٹر میگن ایل. رینی کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویریئنٹ 'فلرٹ' کے اسپائک پروٹین میں تبدیلی دیکھی گئی ہے جو اسے آسانی سے جسم کی قوت مدافعت کو چکما دے کر لوگوں کو متاثر کرنے لائق بناتا ہے۔ ماہرین نے فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف 22 فیصد امریکی بالغوں کو نیا کووڈ خوراک ملا ہے، اس کے علاوہ بہت سے لوگوں میں وائرس کا آخری انفیکشن ہوئے طویل وقت بھی گزر چکا ہے، ایسے میں جسم کو وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والے نظام میں بھی کمی آ گئی ہے۔ ایسی حالت میں نئے ویریئنٹ سے انفیکشن ہونے اور اس کے سنگین شکل اختیار کرنے کا جوکھم بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

بفیلو یونیورسٹی میں متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر تھامس اے روسو کا کہنا ہے کہ صرف امریکہ ہی نہیں، بلکہ دنیا بھر میں کمزور قوت مدافعت والے لوگوں کی آبادی زیادہ ہے۔ ایسے میں اگر کورونا کے کسی نئے ویریئنٹ کے سبب مزید ایک لہر آتی ہے تو یہ ہمارے لیے مشکلیں کھڑی کر سکتی ہے۔ علاوہ ازیں ایسے کئی ڈاٹا ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ جن لوگوں کو نئی کووڈ خوراک ملی ہے، انھیں بھی کورونا کے معاملوں میں اضافہ کے وقت پوری طرح سے محفوظ نہیں مانا جا سکتا۔ ہر بار ویریئنٹ میں دیکھا جا رہا ہے کہ نیا میوٹیشن انفیکشن کے جوکھم کو مزید بڑھانے والا ہو سکتا ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے