بسواکلیان میں جلسہ فیضان اولیاء اللہ کا کامیاب انعقاد
بیدر 5 مئی ( نامہ نگار ) حضرت سید تاج الدین بابا شیر سوار کے سالانہ شریف کے موقع پر جلسہ فیضان اولیاء اللہ کا نعقاد عمل میں آیا جس کی سر پرستی و نگرانی مولانا خواجہ ضیاء الحسن جا گیر دار شاه منور چشتی نظامی سجادہ نشین و متولی بارگاہ عالیہ نے فرمائی۔
اس عظیم الشان جلسہ سے مہمان واعظ مولانا ڈاکٹر سید رضوان پاشاہ قادر ی صدر قران اکیڈمی حیدراباد نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ بندوں کو چاہئے کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کریں اور نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ ہر وقت ذکر الہی وذکر رسول میں زندگی گزاریں۔
انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کا مشن مدرسہ، مسجد اور خانقاہی تعلیم ان تین اصولوں پر زندگی گزاریں گے تو دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں گے ایک بڑا طبقہ قران سے مسجد سے خانقاہ سے دور ہے جس کی وجہ سے ہم دین سے دور ہوتے جا رہے ہیں انے والے نسل کے لیے بہت سنگین مسئلہ ہے ملت کے ذمہ داران کو سربراہ کو تمام والدین سے میں پرزور اپیل کرتا ہوں کہ اپنے انے والی نسل کو قران سے مسجد سے اور خانقاہ سے جڑیں تاکہ ہماری نوجوان نسل ایمان سے سرشار ہو کر اپنی زندگیوں کو سنواریں یہ ہی صحابہ کا تابعین کا اور بزرگان دین کا ہماری شناخت کی بقا کا ذریعہ ہےاس مقدس جلسے کے ایک اور مہمان مقرر مولانا مفتی سید شاہ حسینی پیراں برادر سجادہ نشین آستانہ گلسرم و کرکندہ شریف نے اپنے روح پرور خطاب میں صاحب مزار حضرت سید تاج الدین شیر سوار المعروف بہ راجہ باگ سوار رحمۃ اللّٰہ علیہ کی سوانح حیات پر خطاب فرمایا اور ان کے کرامات پر روشنی ڈالتے ہوئے
کہا کہ راجہ باگ سوار کی سر زمین کلیانی شریف میں ان کے فیوض و برکات کا جو ظہور ہوا ہے
اس علاقے کے لوگوں کو ظلم و ستم اور کالے جادو سے نجات دلائی اور توحید رسالت کے پیغام کو تمام انسانوں تک پہنچایا جو مسلسل الحمدللہ کلیانی شریف میں 700 سال سے ان کے فیوض و برکات سے علاقے کے تمام عوام مستفض ہو رہے ہیں اور یہ علاقہ اپنی جگہ گنگا جمنا تہذیب کی مشال رکھتا ہے اسی روز بعد نماز عصر ایک روح پرور مجلس کا انعقاد ہوا جس میں حضرت مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار سجادہ نشین نے اپنے معتقدین اور مریدین کو دین کی مضبوط بنیادوں پر توحید رسالت ایمان مجمل اور ایمان مفصل پر بیت کروائی،ونیز خلافت سے سرفراز کیا انہوں نے مریدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے 23 سالہ زندگی میں جو قران کا نزول ہوتے رہا جس طریقے سے صحابہ کرام نے اسے قبول کیا اور عمل کیا اور تمام دنیا میں پھیل کے اس دین کو عام کیا انسانیت کا پیغام سے لوگوں کو سرشار کیا اسی طریقے سے اپنے معتقدین اور مریدین کو یہ پیغام دیا کہ آپ بھی اسی کوشش کو جاری و ساری رکھیں۔اس موقع پر حیدر علی باغبان نائب چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ نے تمام مریدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہی جز ایمان ہے اسی پر قائم رہتے ہوئے دنیا کے توحید رسالت اخرت ایمان مفصل وہ ایمان مجمل کے پیغام کو پہنچانے کی کوشش کریں اور دنیا میں عدل کو قائم کریں۔ پیر طریقت رہبر شریعت مولانا ضیاء الحسن جاگیردار کو اپنی جانب سے تہنیتی کی اور سپاس نامہ ان کی خدمت عالیہ میں پیش کیا. آخر میں سجادہ نشین نے عرس شریف میں آنے والے تمام زائرین کو پابند شریعت رہنے کی دعا کی۔
جلسہ کا آغاز مولانا قاری سیدمجتبی حسینی برادر سجادنشین گلسرم شریف کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مبین احمد زخم یادگیر نے نعت پیش کی ۔ بسواکیان کے بزرگ شاعر عبد الجبار چشتی نظامی شیر سواری نے منقبت پیش کی محمد خواجہ گیسودراز الجنیدی گلبرگہ نے مثالی نظامت نے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی اس جلسہ میں مقامی حضرات کے علاوہ مختلف مقامات سے زائرین کی کثیر تعداد شریک تھی۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے