بیگم پیٹ فلائی اوورکی دیوار سے بے قابوکارٹکراگئی، خاتون اور کار ڈرائیور زخمی

بیگم پیٹ فلائی اوورکی دیوار سے بے قابوکارٹکراگئی، خاتون اور کار ڈرائیور زخمی

حیدرآباد 16 مئی (نامہ نگار )۔ شہر حیدرآباد کے بیگم پیٹ فلائی اوورکی دیوار سے ایک بے قابوکارٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں خاتون اور کارڈرائیور زخمی ہوگیا اور حادثہ کے ساتھ ہی بیگم پیٹ فلائی اوور پربڑے پیمانہ پرٹریفک جام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کارتیزرفتاری کے ساتھ پنجہ گٹہ سے سکندرآباد کی سمت جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ کار فلائی اوور کے ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ بعدازاں کارنے ٹراویلس بس کوٹکردے دی اورپھرفلائی اوورکی دیوارسے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا اور کار ڈرائیورکے بشمول خاتون زخمی ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کوعلاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا۔ پولیس نے حادثہ کا سبب بننے والی کار کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے بیگم پیٹ فلائی اووربریج کوٹریفک کیلئے بحال کردیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے