الیکشن کی تکمیل کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی کی نظم و نسق پر توجہ

الیکشن کی تکمیل کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی کی نظم و نسق پر توجہ


حیدرآباد16 مئی، ( نامہ نگار ) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے لوک سبھا چناؤ کی تکمیل کے فوری بعد ریاست کے نظم و نسق پر توجہ مرکوز کی ہے اور وہ آج سکریٹریٹ پہنچے جہاں مختلف محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے سبب سرکاری تقاریب کا اہتمام نہیں کیا جاسکتا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کسانوں کے قرض معافی اور غریبوں کو راشن کارڈ کی اجرائی کے علاوہ 6 ضمانتوں پر عمل آوری جیسے امور پر عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کیا ہے۔ ریونت ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کو 9 تا 13 لوک سبھا نشستوں پر اور کنٹونمنٹ اسمبلی نشست پر کامیابی کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کو 210 سے زائد نشستیں حاصل نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے دھان کی خریدی کیلئے حکومت کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ راشن شاپس پر غریب خاندانوں کو باریک چاول سربراہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے راشن شاپس پر 9 مختلف اشیاء کی سربراہی کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو دو لاکھ روپئے تک قرض معافی کیلئے حکومت ایف آر بی ایم کی حد میں رہتے ہوئے قرض حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی سیاست ختم ہوچکی ہے اور اب ریاست کی ترقی اور عوام کی بھلائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ریتو بندھو کے تحت رقومات کی اجرائی کا کریڈٹ بی آر ایس لینے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برقی شعبہ کے بارے میں اپوزیشن کی جانب سے گمراہ کن پروپگنڈہ کیا جارہا ہے۔ بی آر ایس کے قائد ہریش راؤ کو روزانہ حکومت پر تنقید کی عادت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم، صحت اور زراعت پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی تکمیل کے فوری بعد یونیورسٹیز کے نئے وائس چانسلرس کے تقررات عمل میں آئیں گے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ میٹرو ریل اور موسی ریور پراجکٹ کی عاجلانہ تکمیل کے اقدامات کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے حیدرآباد کو مرکزی زیر انتظام علاقہ قرار دینے سے متعلق اطلاعات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت مرکز کو ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ ورنگل کو حیدرآباد کی طرز پر ترقی دی جائے گی اور نیا ایر پورٹ قائم کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ غریبوں کو نئے راشن کارڈز عنقریب جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ راشن کارڈ کی اجرائی ایک جاریہ عمل ہے۔ انہوں نے تلنگانہ میں برقی کٹوتی سے متعلق اطلاعات کو مسترد کردیا۔ ایک سوال کے جواب میں ریونت ریڈی نے کہا کہ آندھرا پردیش میں کوئی بھی پارٹی برسراقتدار آئے تلنگانہ کو فرق نہیں پڑے گا اور ہم پڑوسی ریاست کیساتھ تعلقات کو بہتر رکھیں گے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے