ولیمہ مسنونہ عبدالقدیر لشکری
بیدر 8مئی (نامہ نگار) اردو کے جواں سال صحافی محمد عبدالقدیر لشکری نے رائے دہی کی شام ولیمہ مسنونہ دیا۔ نرنہ سے تعلق رکھنے والے عبدالقدیر لشکری کاولیمہ نرنہ سے 10کیلومیٹر کی دوری پر واقع منااکھیلی نے نورفنکشن ہال میں منعقد کیاگیا۔ جس میں سیاست دان ، ایڈیٹر،صحافی، مشائخین ، مختلف دینی اور سماجی تنظیموں کے عہدیداران ، اساتذہ اور لیکچررس مردوخواتین نے شرکت کرتے ہوئے دولہا اوردلہن کو مبارک باد پےش کی۔ نوشہ کے والد جناب رسول صاحب لشکری اور ان کے فرزندان اور تمام فیملی بشمول خواتین نے مردانہ اور زنانہ مہمانوں کاعلیحدہ علیحدہ خیرمقد م کیا اور مقامی روایات کے مطابق چنندہ مہمانوں کوشال اڑھا کر ان کی آمد کو پسند فرمایا۔ واضح رہے کہ عبدالقدیر لشکری کی نکاح خوانی 5مئی کو جناب محمد خالق جنواڑکر ساکن اوراد بارہ ہلی کی دختر نیک اختر شہناز بےگم سے اوراد کی مکہ مسجد میں عمل میں آئی تھی۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے