تلنگانہ کو منشیات سے پاک ریاست بنانے ریونت ریڈی کا عزم
حیدرآباد27مئی، ( ایجنسی ) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ کو منشیات سے پاک ریاست بنانے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں ڈرگس کی سربراہی سے متعلق اطلاعات کا سختی سے نوٹ لیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ڈرگس سربراہی کے ذرائع کا پتہ چلاتے ہوئے سخت کارروائی کریں۔ چیف منسٹر نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ڈرگس سربراہی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ریاستوں سے ڈرگس اور گانجہ کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے سخت قدم اٹھائے جائیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست میں ڈرگس اور دیگر منشیات کی سربراہی روکنے کیلئے ان ذرائع پر نظر رکھی جائے جہاں سے سربراہی عمل میں آرہی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو مشتبہ علاقوں میں خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی اور سرحدی علاقوں میں چوکسی کا مشورہ دیا۔ چیف منسٹر نے واضح کیا کہ ڈرگس کے معاملہ میں جو بھی ملوث پائے جائیں چاہے وہ کتنے بڑے ہی کیوں نہ ہوں انہیں ہرگز بخشا نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فلمی شخصیتیں ملوث پائی جاتی ہیں تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہیئے۔ چیف منسٹر نے ضرورت پڑنے پر اینٹی ڈرگس ٹیموں کی تشکیل کا مشورہ دیا اور کہا کہ ایسے عہدیداروں کو ذمہ داری دی جائے جنہیں ڈرگس کی روک تھام میں دلچسپی ہو۔ چیف منسٹر نے کہا کہ چاہے کچھ ہو منشیات کی لعنت پر سختی سے کارروائی کی جائے اور کارروائی اس طرح کی ہو کہ لوگ دوبارہ ڈرگس کا نام لینے سے ڈرنے لگیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو ڈرگس فری اسٹیٹ بناتے ہوئے ملک میں مثالی ریاست کا درجہ دیا جائے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ریونت ریڈی نے پولیس عہدیداروں کو ڈرگس سربراہ کرنے والے پبس کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی جس کے بعد سے پولیس نے غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے پبس کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے