بیدر لوک سبھا عام انتخابات-2024 کانگریس پارٹی کے امیدوار ساگر کھنڈرے نے 128875 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔
بیدر 5 جون ( نامہ نگار )بیدر لوک سبھا عام انتخابات-2024، بی وی ایچ کالج، بیدر میں 4 جون کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی گنتی میں، بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار بھگونت کھوبا کو انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے امیدوار ساگر کھنڈرے نے 128875 ووٹوں سے جیت حاصل کی ۔
بیدر لوک سبھا حلقہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے حاصل کردہ کل ووٹوں کی تفصیلات: بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار پوتراج نے 4554 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار بھگونت کھوبا کو 537442 ووٹ ملے۔ انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے امیدوار ساگر کھنڈرے کو 666317 ووٹ ملے۔ بہوجن بھارت پارٹی کے امیدوار امباداس کو 5302 ووٹ ملے۔ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اے) کے مہیش کو 981 ووٹ ملے۔ آل انڈیا علماء کانگریس پارٹی کے امیدوار محمد شفیق الرحمان کو 1694 ووٹ ملے۔ کرناٹک راشتا سمیتی کے امیدوار رمیش جے چوہان نے 472 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ انقلابی جئے ہند سینا کے امیدوار رام چندر نارائن کو 472 ووٹ ملے۔ آزاد امیدوار گوپال گرم پلی نے 767 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ آزاد امیدوار جے راج کشپا بوکا وکیل کو 1493 ووٹ ملے۔ آزاد امیدوار ڈاکٹر دیناکا مورے نے 4116 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ آزاد امیدوار دلیپ نے 798 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ آزاد امیدوار بال بھیم 1470 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ آزاد امیدوار رام ولاس رامولوجی کو 2694 ووٹ ملے ہیں۔ آزاد امیدوار ریاض احمد نے 1711 ووٹ حاصل کیے۔ آزاد امیدوار روف عبدالغنی نے 3104 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ آزاد امیدوار وسیم الدین کو 1170 ووٹ ملے۔ شیو راج جو آزاد امیدوار ہیں، کو 3079 ووٹ ملے ہیں۔انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے امیدوار ساگر کھنڈرے نے بیدر لوک سبھا عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ کمشنر گووند ریڈی نے سرٹیفکیٹ جاری کیا بیدر لوک سبھا الیکشن ووٹوں کی گنتی بیدر شہر کے بی وی بھوم ریڈی کالج میں پرامن طریقے سے ہوئی اور اس الیکشن میں حصہ لینے والے مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں نے حاصل کیے کل ووٹ درج بالا ہیں، ضلع الیکشن افسر اور ضلع کمشنر گویندرریڈی نے تفصیل بتائی ۔
0 تبصرے