حج 2024 وبائی امراض کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات

حج 2024 وبائی امراض کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات

جدہ 12 جون ( ایجنسی)حج سیزن اپنے عروج پر ہے ،تقریبا 25لاکھ عازمین حج مکہ و مدینہ میں اپنے روحانی سفر میں مصروف ہیں ۔ سخت گرمی کے سبب ہر کسی کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حج سیزن میں وبائی امراض سے نمٹنے اور ان کیسز کی شناخت کے لیے جدید ترین وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ وبائی امراض کی جلد تشخیص سے اس پر قابو پانا اور اسے پھیلنے سے روکنا آسان ہو جاتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال روایتی طریقوں سے آسان اور بہتر ہے۔ امراض کے پھیلاو پر قابو پانے اور ان کے علاج میں سہولت ہوتی ہے۔ڈاکٹر العبدالعالی نے کہا کہ وزارت صحت نے حج سیزن میں بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی ہیں۔جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبارٹریز اور آلات کا استعمال کیا جارہا ہے۔ حجاج کو بہتر سے بہتر طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے

ویکسی نیشن کے بغیرعازمین کے حج پرمٹ منسوخ ہوں گے

دوسری جانب سعودی وزارت حج نے ایام حج کے دروان دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج کی صحت و تحفظ کے اصول کے پیش نظر سعودی عرب پہنچ چکے اور مزید پہنچنے والے عازمین حج پر زور دے کر کہا ہے کہ وہ پہلے سے تجویز کردہ ویکسی نیش لازماً لگوائیں بصورت دیگر لاکھوں عازمین کی صحت کے تقاضے کے پیش نظرحج پرمٹ یا حج ویزا منسوخی کے لیے تیار رہیں۔جب اطلاعات ملیں کہ بعض ایسے عازمین حج بھی سعودی عرب پہنچے ہیں جن کے بارے میں تصدیق ہوئی ہے کہ انہوں نے احتیاط کے تقاضے کے پیش نظر ضروری ویکسی نیشن نہیں لگوائی ہے۔ وزارت کے حکام کی طرف سے ان عازمین کے خلاف فوری اقدام کرتے ہوئے ان کے حج پرمٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔' ایکس ' پر کی گئی پوسٹ کے مطابق سعودی عرب کے مقامی عازمین حج نے نوے فیصد کی تعداد میں ویسی نیشن لگوائی ہے۔ مگر بہت معمولی تعداد میں ایسے ہیں جنہوں نے کوتاہی کی ہے انہیں بھی سختی سے باور کرا دیا گیا ہے کہ ویکسی نیشن لگوائیں ورنہ کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

اس وجہ سے سعودی وزارت حج نے یہ ہدایت سختی سے جاری کی ہے کہ کوئی بھی عازم حج اس ویکسی نیشن کے بغیر نہیں ہونا چاہیے ، ایسا ہوا تو اسے واپس اپنے گھر یا ملک بھجوایا جا سکتا ہے۔اس کا حج ویزا پرمٹ منسوخ ہوجائے گا ۔ جس کے باعث وہ فریضہ حج کی ادائیگی سے بھی محروم رہ سکتا ہے۔ واضح رہے اس سلسلے میں وزارت حج نے عازمین کو 'میننگو کوکل ' نامی ویکسی نیشن کا کہہ رکھا ہے۔

سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے مطابق اب تک 12 لاکھ عازمین حج مکہ پہنچ چکے ہیں۔ جبک ابھی عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال حج کی ادائیگی کے لیے مناسک ادا کرنے کا آغاز 14 جون سے ہو رہا ہے۔

سیکیورٹی پریڈ

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے حج سیکیورٹی فورسز کی سالانہ پریڈ تقریب میں شرکت کرکے تمام عسکری شعبوں کا معائنہ کیا ہے۔محکمہ امن عامہ اور سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ جنرل محمد عبد اللہ البسامی کے علاوہ وزارت داخلہ کے اعلی عہدیدارن تقریب میں موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ امن عامہ کے سربراہ جنرل محمد البسامی نے کہاہے کہ حج کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ تمام عسکری شعبوں نے جامع منصوبہ مکمل کرلیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 'حج سیکیورٹی فورسز کے تمام افراد کو تعینات کردیا گیا ہے اور وہ ضیوف الرحمن کی سلامتی اور تحفظ کے لیے مستعد ہیں۔پریڈکے دوران حج سیکیورٹی فوسز نے امن کی حفاظت کے لیے مختلف عسکری ہنر اور فنون کا مظاہرہ کیا۔علاوہ ازیں تقریب کے دوران مختلف عسکری ساز و سامان کی بھی نمائش کی گئی۔تقریب میں مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان اور نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بھی موجود تھے۔

سعودی ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے حج سیزن کے لیے آپریشنل پلان پرعمل درآمد شروع کردیا۔ اس سال فائیو جی کوریج میں 37 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی کے کمشنرڈاکٹر محمد التمیمی نے بتایا مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز فراہم کرنے والوں کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کا جائزہ لیا گیا ہے۔مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں 10 ہزار 500 مقامات پر وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔مکہ مکرمہ میں متوسط ڈاون لوڈنگ اسپیڈ 255 میگا بائٹ فی سیکنڈ جبکہ مدینہ منورہ مںی 292 میگا بائٹ ہے۔اس سال گزشتہ برس کے مقابلے میں ٹیلی کمیونیکیشن کے 6200 ٹاورز کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ فائیوجی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے کےلیے 4 ہزار ٹاورز نصب کیے گئے ہیں۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے