تلنگانہ حجاج کرام کے قافلوں کی واپسی کا 23 جون سے آغاز


تلنگانہ حجاج کرام کے قافلوں کی واپسی کا 23 جون سے آغاز


حیدرآباد 20 جون ( نامہ نگار ) حج 2024 کے فریضہ کی ادائیگی کے بعد حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ حجاج کرام کی واپسی کا 23 جون سے آغاز ہوگا۔ حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری شیڈول کے مطابق حجاج کے قافلے سعودی ایرلائنز کی خصوصی پروازوں سے جدہ سے واپس ہوں گے۔ پہلا قافلہ 23 جون کو دوپہر 11.25 بجے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہونچے گا جبکہ 36 قافلوں کے ذریعہ حجاج کرام کی واپسی عمل میں آئیگی اور آخری قافلہ 8 جولائی کو وطن واپس ہوگا۔ واضح رہے کہ حیدرآباد سے روانہ 17 ریاستوں کے جملہ 11512 حجاج کرام مدینہ منورہ روانہ ہوئے تھے اور اُن کی واپسی جدہ سے ہوگی۔ فریضہ حج کی تکمیل کے بعد حجاج وطن واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایام حج کے دوران درپیش دشواریوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے انڈین حج مشن نے حجاج کرام کی رہائشی عمارتوں میں واپسی پر توجہ مرکوز کی اور منیٰ سے عزیزیہ میں رہائشی عمارتوں میں واپسی کے انتظامات کئے گئے۔ حجاج کرام نے ایام حج کے دوران بیشتر خادم الحجاج کی عدم دستیابی کی شکایت کی ہے۔ حجاج کرام کی واپسی کے قافلوں میں بعض ایام میں ایک دن میں 3 یا 4 قافلوں کی واپسی عمل میں آئے گی۔ 24 جون، 28 جون، یکم جولائی، 3 جولائی کو روزانہ 4 قافلوں کی واپسی ہوگی۔ 27 جون، 7 جولائی اور 8 جولائی کو روزانہ 3 قافلے واپس ہوں گے۔ تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر عازمین حج کا استقبال کیا جائے گا۔ سفر حج کے دوران تلنگانہ کے 6 حجاج کرام کا انتقال ہوا جن میں 2 حجاج منیٰ اور جمرات میں جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے حجاج کرام میں سنگاریڈی 2، رنگاریڈی 2، نظام آباد اور حیدرآباد کے ایک ایک حاجی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے جملہ 11572 عازمین کی روانگی عمل میں آئی تھی جبکہ ویٹنگ لسٹ کے منتخب 100 عازمین چینائی سے روانہ کئے گئے۔ تلنگانہ حج کمیٹی کی نگرانی میں جملہ 11672 عازمین کی روانگی عمل میں آئی تھی۔ تلنگانہ کے 8296 عازمین نے فریضہ حج کی تکمیل کی ۔ دیگر ریاستوں کے حیدرآباد سے روانہ عازمین میں آندھراپردیش 1096، آسام 4، بہار 93، چھتیس گڑھ 54، دہلی 7، گوا 3، گجرات 9، جموں و کشمیر 1، جھارکھنڈ 7، کرناٹک 1045، مدھیہ پردیش 12، مہاراشٹرا 739، ٹاملناڈو 9، اترپردیش 8، مغربی بنگال 6 اور اڈیشہ کے 125 عازمین شامل تھے۔ تلنگانہ میں 2222 ویٹنگ لسٹ کو منظوری حاصل ہوئی۔ 


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910










ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے