لوک سبھا الیکشن یوپی سے یہ سات خواتین پہنچیں پارلیمنٹ ، 80 خواتین امیدواروں نے الیکشن لڑا۔

لوک سبھا الیکشن یوپی سے یہ سات خواتین پہنچیں پارلیمنٹ ، 80 خواتین امیدواروں نے الیکشن لڑا۔


لکھنؤ، 5 جون ( ایجنسی)۔ اس بار ملک کی سب سے بڑی پنچایت میں 7 خواتین ایم پیز یوپی کی نمائندگی کریں گی۔ ان میں سب سے زیادہ پانچ خواتین ایم پی ایس پی کی منتخب ہوئی ہیں۔ اس بار ریاست کی 80 سیٹوں پر کل 851 امیدواروں نے قسمت آزمائی۔ اس میں 80 خواتین امیدوار شامل تھیں۔ بڑی پارٹیوں میں بی جے پی نے 7، ایس پی نے 10، کانگریس نے ایک، اپنا دل (ایس) نے دو اور بی ایس پی نے تین خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیا ۔ آپ کو بتا دیں، 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں یوپی سے 11 خواتین ممبران پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔
2024 میں 7 خواتین ممبران پارلیمنٹ یوپی کی نمائندگی کریں گی۔ 

جو ریاست ملک کی پارلیمنٹ کو سب سے زیادہ 80 ایم پیز دیتی ہے اس کی نمائندگی ملک کی پارلیمنٹ میں 7 خواتین ایم پیز کریں گی۔ ایس پی کی پانچ خواتین ایم پیز، بی جے پی اور اپنا دل کی ایک ایک خاتون نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں متھرا سے ہیما مالنی (بی جے پی)، مرزا پور سے انوپریا پٹیل (اپنا دل سونیلال)، مین پوری سے ڈمپل یادو (ایس پی)، باندہ سے کرشنا پٹیل (ایس پی)، مچھیلیشہر سے پریا سروج (ایس پی)، مراد آباد سے روچیویرا (ایس پی) اور اقرا حسن (ایس پی) شامل ہیں۔ 

این ڈی اے نے نو خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیا۔ 

این ڈی اے نے یوپی میں نو خواتین امیدواروں کو میدان میں اتارا ۔ جس میں سات بی جے پی اور دو اتحادی اپنا دل سونی لال کے ٹکٹ پر قسمت آزمانے آئے تھے۔ متھرا سے ہیما مالنی، دھورہرا سے ریکھا ورما، امیٹھی سے اسمرتی ایرانی، سلطان پور سے مینکا گاندھی، فتح پور سے سادھوی نرنجن جیوتی، بارہ بنکی سے راجرانی راوت، لال گنج سے نیلم سونکر بی جے پی کے ٹکٹ پر میدان میں تھیں۔ اپنا دل سونیلال کے ٹکٹ پر مرزا پور سے انوپریہ پٹیل اور رابرٹس گنج سے رنکی کول نے مقابلہ کیا۔ 

ایس پی نے 10 اور کانگریس نے ایک خاتون امیدوار کو میدان میں اتارا ۔ 

سماج وادی نے 11 خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیا۔ ان میں کیرانہ سے اقرا حسن، مراد آباد سے روچی ویرا، میرٹھ سے سنیتا ورما، مین پوری سے ڈمپل یادو، ہردوئی سے اوشا ورما، اناؤ سے انو ٹنڈن، گونڈا سے شریا ورما، گورکھپور سے کاجل نشاد، مچھیلیشہر سے پریا سروج اورباندہ سے کرشنا پٹیل شامل ہیں۔ کانگریس نے غازی آباد سے ڈولی شرما کو ٹکٹ دیا۔ 

بی ایس پی نے 3 خواتین کو میدان میں اتارا۔ 

بہوجن سماج پارٹی نے صرف تین خواتین امیدواروں پر اعتماد ظاہر کیا۔ اس میں آگرہ کی پوجا امروہی، اٹاوہ کی ساریکا سنگھ بگھیل اور لال گنج سے اندو چودھری شامل ہیں۔ 

2019 میں یوپی سے 11 خواتین ایم پی منتخب ہوئیں 

لوک سبھا انتخابات 2019 میں یوپی سے 11 خواتین ممبران پارلیمنٹ منتخب ہوئیں، جن میں ہیما مالنی متھرا، کیشری دیوی پٹیل پھول پور، مینکا گاندھی سلطان پور، ریکھا ورما دھورہرا، ریتا بہوگنا جوشی الہ آباد، سادھوی نرنجن جیوتی فتح پور، سنگھ مترا موریہ بدایوں، ااسمرتی ایرانی امیٹھی، سونیا گاندھی رائے بریلی ، سنگیتا آزاد لال گنج، انوپریہ پٹیل مرزا پور سے جیتیں۔ 2023 میں، ایس پی کی ڈمپل یادو مین پوری سیٹ پر ضمنی انتخاب جیت کر دہلی پہنچ گئیں۔ 

2014 میں 11 ایم پی 

2014 میں، یوپی سے انوپریہ پٹیل- مرزا پور، ہیما مالنی- متھرا، ڈمپل یادو- قنوج، کرشنا راج- شاہجہاں پور، مینکا گاندھی- پیلی بھیت، پرینکا سنگھ راوت- بارابنکی، ریکھا- دھوراہرا، سادھوی نرنجن جیوتی- فتح پور، ساوتری بائی بہرائچ، سونیا گاندھی رائے بریلی سے، اوما بھارتی نے جھانسی سے کامیابی حاصل کی۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے