این ڈی اے کی مسلسل تیسری جیت ملک کی تاریخ کا ایک بے مثال لمحہ ہے: وزیر اعظم مودی
نئی دہلی، 4 جون ( ایجنسی)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد کو اکثریت دلانے کے لئے ووٹروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور اسے ملک کی تاریخ کا ایک بے مثال لمحہ قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے منگل کو کہا کہ ملک کے لوگوں نے مسلسل تیسری بار این ڈی اے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ ہندوستان کی تاریخ کا ایک بے مثال لمحہ ہے۔ میں اس محبت کے لئے اپنے خاندان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ہم وطنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے نئی توانائی، نئے جوش اور نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے لگن اور انتھک محنت کی ہے۔
انہوں نے اڈیشہ میں پارٹی کی جیت کے بارے میں پوسٹ کیا، آپ کا شکریہ اوڈیشہ! یہ اچھی حکمرانی اور اڈیشہ کی منفرد ثقافت کا جشن منانے کی شاندار فتح ہے۔ بی جے پی عوام کے خوابوں کو پورا کرنے اور اڈیشہ کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ مجھے اپنے تمام محنتی پارٹی کارکنوں پر ان کی کوششوں پر بہت فخر ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے