سعودی عرب : حج کا اختتامی مرحلے میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا مسجد الحرام میں سب سے بڑی جماعت

سعودی عرب : حج کا اختتامی مرحلے میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا مسجد الحرام میں سب سے بڑی جماعت



مکہ 16 جون ( نامہ نگار )سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جب کہ حجاج کرام آج قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے جہاں لاکھوں کی تعداد میں موجود حجاج اور دیگر افراد نے نماز عید کی۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مذہبی امور کے صدر شیخ ع عبدالرحمن السدیس مسجد الحرام میں خطبہ عید دیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، عمان سمیت مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔
اس سے قبل صبح کو حج کا تیسرا اور آخری مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی منیٰ کی عارضی خیمہ بستی عازمین کی آمد سے دوبارہ آباد ہو ئی تھی لاکھوں حجاج کرام آج 10 ذوالحجہ کو بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کرنے کے بعد سر منڈوا کر احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو گئے۔

عید کی نماز کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کریں گے جبکہ حجاج قربانی کے بعد سر منڈوائیں گے اور شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔اس سے قبل گذشتہ روز خطبہ حج کی ادائیگی کے بعد عازمین نے ظہر اور عصر کی نماز مسجد نمرہ میں ایک ساتھ ادا کی اور رات مزدلفہ میں گزاری


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے