ملک بھر میں ادا کی گئی عید الاضحی کی نماز ، صدر جمہوریہ نے مبارکباد دی

ملک بھر میں ادا کی گئی عید الاضحی کی نماز ، صدر جمہوریہ نے مبارکباد دی



نئی دہلی 17 جون (نامہ نگار ) ملک بھر کی عیدگاہوں ، جامع مساجد اور دیگر مساجد میں آج صبح عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔ اس کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ قومی راجدھانی دہلی کی جامع مسجد میں بڑی تعداد میں لوگ نماز ادا کرنے پہنچے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما مختار عباس نقوی نے دہلی میں درگاہ پنجہ شریف میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے قبل ازیں عید الضحیٰ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی لوگوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔
عیدالاضحیٰ بدھ کی شام تک منائی جائے گی۔ دہلی کی جامع مسجد میں عید الاضحی کی نماز صبح 6 بجے اور فتح پوری مسجد میں صبح 7.15 بجے ادا کی گئی۔ فتح پوری مسجد کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے کہا کہ قربانی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اس سے کسی کو تکلیف نہ ہو۔ عیدالاضحیٰ پر پرانی دہلی کے بازاروں میں کافی رونق نظر آئی ۔ پرانی دہلی کے بازاروں میں رات بھر بھیڑ رہی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "عید الضحیٰ کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں"۔ نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑنے کہا، " عید الضحیٰ مناتے وقت آئیے ہم اتحاد، مہربانی اور بھائی چارے کی اقدار پر غور کریں جو نہ صرف اس تہوار بلکہ ہمارے پورے معاشرے کی بنیاد ہیں۔ یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کے لیے خوشی اور ہم آہنگی کے جذبے کا اظہار کرنے کا ایک اہم موقع بھی ہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے