کرناٹک ہائی کورٹ نے اغوا معاملہ میں بھوانی ریونا کی درخواست ضمانت منظور کی
بنگلورو18 جون ( نامہ نگار )کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کو سیکس ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار سابق رکن پارلیمنٹ اور کلیدی ملزم پرجول ریونا کی ماں بھوانی ریونا کو عبوری ضمانت دے دی۔ بھوانی ریونا نے سیکس ویڈیو اسکینڈل سے وابستہ اغوا معاملہ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔جسٹس کرشن ایس دیکشت کی سربراہی والی بنچ نے عبوری ضمانت کا حکم دیتے ہوئے میسور اور ہاسن اضلاع میں ان کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی۔ اغوا معاملہ کی متاثرہ میسور ضلع کی رہنے والی ہے اور ہاسن بھوانی ریونا کا آبائی ضلع ہے۔
بنچ نے کہا کہ بھوانی ریونا نے پولیس کی جانب سے پوچھے گئے 85 سوالوں کے جواب دئے ہیں، اس لئے پولیس کی اس دلیل کو قبول نہیں کیا جا سکتا کہ بھوانی ریونا تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہی ہیں۔بھوانی ریونا کو ایک ملازمہ کے اغوا معاملہ میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی پوچھ گچھ کا سامناا ہے۔ ان پر ملازمہ کے اغوا اور جنسی ہراسانی کے ملزم پرجول ریونا اور ان کے شوہر جے ڈی ایس کے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونا کا تعاون کرنے کا الزام ہے۔ رکن اسمبلی ریونا اس معاملہ میں جیل میں قید تھے اور مشروط ضمانت پر باہر ہیں۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے