حیدرآباد میں جرائم اور ڈرگس پر قابو پانے کیلئے کمشنر پولیس سنجیده
حیدرآباد 25جون (نامہ نگار ) حیدرآباد میں قتل کے واقعات میں اضافہ اور نوجوانوں میں ڈرگس کے استعمال کے رجحان پر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور انچارج نامپلی محمد فیروز خان نے آج کمشنر پولیس حیدرآباد کے سرینواس ریڈی سے ملاقات کی۔ اُنھوں نے قتل کے واقعات کے تدارک اور ڈرگس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کمشنر پولیس کو 6 نکاتی فارمولہ پیش کیا جس پر عمل آوری کے ذریعہ حیدرآباد کو قتل اور ڈرگس کی لعنتوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ کمشنر پولیس سرینواس ریڈی نے ماتحت پولیس عہدیداروں کی موجودگی میں 6 نکاتی فارمولہ کا جائزہ لیا۔ فیروز خان نے کہاکہ شہر کے حالات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اُنھوں نے یہ فارمولہ تیار کیا ہے جس پر عمل آوری کے ذریعہ نہ صرف غیر سماجی عناصر کی سرکوبی کی جاسکتی ہے بلکہ نوجوان نسل کو ڈرگس کی لعنت سے بچایا جاسکتا ہے۔ کمشنر پولیس نے منصوبے پر اندرون 15 یوم عمل آوری کا تیقن دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ اِس مسئلہ پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرس سے مشاورت کریں گے۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے فیروز خان نے اُمید ظاہر کی کہ آئندہ دو ہفتے بعد شہر کے حالات یکسر تبدیل ہوجائیں گے اور امن و ضبط کی صورتحال پر پولیس کا کنٹرول رہے گا۔ قتل کے واقعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیروز خان نے کہاکہ اُنھوں نے وجوہات اور روک تھام کے بارے میں کمشنر کو تحریری طور پر تجاویز پیش کی ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو ڈرگس کا عادی بناتے ہوئے اُن کے مستقبل سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد کو جرائم اور ڈرگس کی لعنت سے دلانے میں ریونت ریڈی حکومت سنجیدہ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیاں لاء اینڈ آرڈر کے مسئلہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی سیاسی دوکان چمکانے کی کوشش کررہی ہیں۔ فیروز خان نے کہاکہ ریونت ریڈی حکومت نے نہ صرف وعدوں کی تکمیل پر توجہ مرکوز کی ہے بلکہ ریاست میں فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے امن کو بگاڑنے کی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے