بیدر میں غیر مجاز تعمیرات کی انہدامی کار روائی
بیدر 27 جون ( نامہ نگار )بیدر میونسپل کونسل کی جانب سے شہر میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔ آج 27 جون بروز جمعرات کو بیدر شہر کے امبیڈکر سرکل، گمپا رنگ روڈ، بی وی بھوم ریڈی کالج روڈ پر میونسپل کمشنر شیوراج راٹھوڈ کی قیادت میں جے سی بی کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات کو ہٹایا گیا۔میونسپل کونسل بیدر کے کمشنر شیوراج راٹھوڈ نے کہا فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر شیڈز، چائے کے اسٹالز، ہوٹلوں اور دکانوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔ جس سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا اس سلسلے میں متعدد شکایات کے بعد میونسپل کونسل نے تجاوزات ہٹانے کا آپریشن کیاہے بیدر شہر میں فٹ پاتھوں کی تجاوزات کی وجہ سے عام لوگوں کو ہونے والی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے محکمہ بلدیہ نے یہ اقدام اٹھایا ہے اگر سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کرتے ہوئے عمارتیں اور شیڈ بنائے گئے ہیں تو انہیں 24 گھنٹے کے اندر ہٹادیا جائے۔میونسپل کونسل بیدر کے کمشنر شیوراج راٹھوڈ نے انتباہ دیا ہے کہ کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بیدر لوش اورڈیا ڈی وائی ایس پی بیدر شیوانا گوڑا پاٹل اور میونسپل کونسل کے عہدے دار موجود تھے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے