ہماری زندگی کا اصل جوہر عقل و اخلاق اور شعور ہے مسجد شاہ خاموشؒ بیدر میں تربیتی اجتماع سے اقبال الدین انجینئر کا خطاب
بیدر30جون( نامہ نگار ) رسول اللہ ﷺ نے حکمت ودانائی کی تعلیم دی ہے اور اپنے آپ کوناقابل برداشت آزائش میں ڈال دینا ذلت کا سبب بنتاہے۔ برادران ِ وطن کے سامنے غیرذمہ داری سے بات کرنا امراء کو شوبھا نہیں دیتا۔ کیوں کہ قرآن کہتاہے کہ اللہ کی اطاعت ک رو، رسول اللہ کی پیروی کرو اور اپنے اوللعمر (امرائے کرام) کی بات مانو ۔ ہماری زندگی کا اصل جوہر عقل واخلاق اور شعور ہے۔ رسول اللہ ﷺ کافرمان ہے حکمت ودانائی مسلمانوں کی میراث ہے۔ اُسے جہاں پاؤ حاصل کرلو۔
ان خیالات کااظہاراقبال الدین انجینئر نے مسجد شاہ خاموش ؒ بیدر سے تربیتی اجتماع میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ امت مسلمہ بہت نازک دور سے گزررہی ہے۔ ہمیں سادگی ، میانہ روی اور ہشاش بشاش رہنے کی ضرورت ہے۔ قرآن کہتاہے کہ نبی کریم ﷺ کو اللہ نے شفیق ورحیم بنایا۔ جس کی وجہ سے رسالت کے 23سال میں ہی لوگ آپ کے اردگرد جمع ہوگئے جسکاذکر سورہ نصر میں ہے۔ رسول اللہ نے فرمایا اتنا ہی عمل کرو جتناکرسکنے کی تمہارے اندر طاقت ہو۔ اسی لئے کہ خدا نہیں اکتاتا ، یہاں تک کہ تم خود اُکتا جاؤ‘‘ احسان یہ ہے کہ ہم بروقت یہ محسوس کرکے زندگی گزارہیں کہ اللہ ہمیں دیکھ رہاہے۔ اگر ہم محسوس نہ بھی کریں تو ہمیں معلوم ہوناچاہیے کہ اللہ ہرچیز سے باخبر ہے۔ ہمارا دین عقیدہ ، اسلام اور احسان کا نام ہے۔
اقبال الدین انجینئر نے اپنے اختتامی خطاب میں زور دیتے ہوئے کہاکہ ا تباع ِ سنت کی ضرورت ہے کیوں کہ طیب اور خبیث کی پوری معرفت کاذریعہ آپ ﷺ کے سوااور کوئی نہیں۔ ہمیں چاہیے کہ سیرت النبی ﷺ کو جاننے کے لئے مطالعہ کریں۔ اور آپ کی حیات ِ طیبہ سے واقف ہوںچوں کہ سعادت دارین کا دارومدار نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر ہے۔ جس کاذکر سورہ احزاب میں اس طرح ہے ’’درحقیقت ، تم لوگوں کے لئے اللہ کے رسول میں ایک بہترین نمونہ ہے۔ پاک ہے اللہ جس کی حکمت ، ہماری عقل ودانش سے بالاترہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے