فیروز خان نے وقف بورڈ چیرمین کے عہدے کا دوسری مرتبہ جائزہ حاصل کر تے ہو ئے حلف لیا۔
بیدر 15 جون ( نامہ نگار )جناب فیروز خان نے وقف بورڈ چیرمین کے عہدے کا دوسری مر تبہ جا ئزہ حا صل کر تے ہو ئے حلف لیا۔تفصیلات کے بموجب خان 15 مارچ 2024 کو ریاستی حکومت کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کر تے ہو ئے فیروز خان ولد جناب ڈاکٹر ایاز خان کو وقف بورڈ بیدر ضلع ایڈوائزری کمیٹی کا چیرمیں نامزد کیا یا تھا۔
لیکن گزشتہ دنوں میں سابق چیرمیں شفیع الدین نے عدالت کا رخ کر تے ہو ئے اس اعلامیہ پر اسٹے آرڈر حاصل کر لیا تھا۔ جب سے لیکر ابتک اسکا مقدمہ چلتے ہو ئے آج پھر سے فیصلہ جناب فیروز خان کے حق میں سنا تے ہو ئے انہیں اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کر نے کی ہدایت دی۔اسی بنا پر آج جناب فیروز خان نے بیدر ڈپٹی کمشنر آفس میٹنگ ہال میں اپنے عہدے کا جائزہ بیدر ضلع وقف بورڈ آفیسر جناب محمد شہزان سے حاصل کر تے ہو ئے حلف لیا۔فیروز خان نے چارج سنبھال کر میڈیا سے بات کرتے ہویے کہاکہ میں غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی اراضی کو واپس لینے کی کوشش کروں گا جو وقف بورڈ کے تحت آتی ہے۔ کرناٹک حکومت وقف بورڈ کے وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان اور ریاستی صدر کے۔ انوارباشاہ، اور بورڈ کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عمران سید، ڈاکٹر یوسف خان، سمیر خان، وٹھل راؤ، سوکیش کمار، محمد حاجی ، محمد نور پاشاہ ، سید مقبول احمد ، محمد موسین، شرنپا اور دیگر موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے