مودی کی حلف برداری تقریب کے گواہ ہوں گے پرچنڈ، نئی دہلی جانے کا منصوبہ طے
کھٹمنڈو 8 جون ( ایجنسی)۔ نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ بھی اتوار کے روز ہندوستان میں منعقد ہونے والی نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔ پرچنڈ کے دورے کا پروگرام باضابطہ طور پر طے کر لیا گیا ہے۔ یہ جانکاری حکومت کی ترجمان ریکھا شرما نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ پرچنڈ کے ساتھ ان کی بیٹی گنگا دہل، وزیر قانون پدم گری، خارجہ سکریٹری سیوا لمسال اور چیف پروٹوکول آفیسر وشنو پرساد گوتم بھی ہوں گے۔ یہ تمام لوگ اتوار کی دوپہر تقریباً 1.15 بجے نیپال ایئر لائن کی پرواز سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ شام 6 بجے سے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔حکومتی ترجمان ریکھا شرما کے مطابق صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام غیر ملکی مہمانوں کو اتوار کی رات عشائیہ پر مدعو کیا ہے۔ 10 جون کو نیپال کے وزیر اعظم پرچنڈ کی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ غیر رسمی دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ پرچنڈ پیر کے روز واپس ہوں گے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے