بنگلورکے ادیب،شعراء اور صحافیوں سے محمدیوسف رحیم بیدری کی ملاقات
بیدر. 10/جون (پریس نوٹ) کرناٹک کے معروف شاعر وادیب اور نقاد جناب محمد یوسف رحیم بیدری نے بنگلور کے اپنے دورے کے موقع پر بنگلور کے معزز شاعر، ادیب اور صحافیوں سے ملاقات کی. اردو زبان وادب کی ترقی سے متعلق بات چیت ہوئی. افسانچہ اور افسانچہ نگاری سے متعلق اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا. انٹرویوز بھی ہوئے جس میں محمد یوسف رحیم بیدری نے اردو ،اردو ادب اور اردو صحافت کے تئیں روشن مستقبل کی نوید سنائی. معروف شاعر ندیم فاروقی، شاعر وصحافی ابراہیم نفیس ،ادیب سید عرفان اللہ قادری ،صحافی جناب سہیل احمد اور دیگر صحافیوں سے محمدیوسف رحیم بیدری نے ملاقات کی.
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے