خلیل مامون ہماری ادبی روایات کے پاسدار تھے
کرناٹک اردو اکادمی کا اظہارِ تعزیت
بینگلور21جون ( نامہ نگار )اُردو کے معروف شاعر و ادیب کرناٹک اردو اکادمی کے سابق چیر مین اور وظیفہ یاب آئی پی ایس آفسر جناب خلیل الرحمن (خلیل مامون) آج دوپہر انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ کے سانحہ ارتحال پر کرناٹک اردو اکادمی آپ کے اہلِ خانہ ، متعلقین اور دوست واحباب سے اظہارِ تعزیت کرتی ہے۔ خلیل مامونؔ مرحوم ریاستِ کرناٹک کی ادبی روایات اور وراثت کے پاسدار تھے۔ اکادمی میں بطور چیرمین آپ کی بے نظیر خدمات لائق ستائش اور باعثِ تقلید رہے ہیں۔ آج بروز جمعہ 21 جون 2024 اکادمی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں جناب خلیل مامون کی رحلت پر تعزیتی قرار داد منظور کی گئی اور مرحوم کے احترام میں میٹنگ ملتوی کردی گئی۔ اکادمی کے صدر مولانا محمد علی قاضی اور تمام ارکان اکادمی و رجسٹرار و عملہ نے اس ادبی خسارے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے