اتر پردیش میں 11 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ، ایودھیا سمیت پانچ اضلاع کے ڈی ایم تبدیل
لکھنؤ، 14 جولائی ( ایجنسی)۔ آئی پی ایس، پی پی ایس افسران کے تبادلے کے چند گھنٹے بعد ہفتہ کو اتر پردیش میں 11 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا۔ ان میں ایودھیا سمیت پانچ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ شامل ہیں۔
تبادلہ آرڈر میں، ندھی شریواستو کو ضلع مجسٹریٹ بدایوں، منوج کمار کو اتر پردیش ایجوکیشن سروس سلیکشن کمیشن پریاگ راج کے سکریٹری کی ذمہ داری ملی ہے۔ اس سے پہلے وہ وہیں بدایوں ڈی ایم کا چارج سنبھال رہے تھے۔
دیویا متل کو ضلع مجسٹریٹ دیوریا، اکھنڈ
پرتاپ سنگھ کودیوریا ضلع مجسٹریٹ کے عہدے سے ہٹا کر چیف ایگزیکٹیو آفیسر اتر پردیش اسٹیٹ رورل روڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی لکھنؤ کا چارج دیا گیا ہے۔ سون بھدر کے ضلع مجسٹریٹ کو ایودھیا کی ذمہ داری ملی ہے، تو وہیں ضلع مجسٹریٹ ایودھیا رہے نتیش کمار کو منیجنگ ڈائرکٹر دکشنانچل بجلی تقسیم کارپوریشن آگرہ بنایا گیا ہے۔
اسی طرح اتر پردیش گورنر کے خصوصی سکریٹری بدری ناتھ سنگھ کو ضلع مجسٹریٹ سونبھدر بنایا گیا ہے۔ اسی طرح لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر اندرمنی ترپاٹھی کو اوریا کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔ نیہا پرکاش جو اوریا کی ضلع مجسٹریٹ تھیں، کو ڈائریکٹر، ٹریننگ اینڈ ایمپلائمنٹ، اتر پردیش کا چارج دیا گیا ہے۔ پرتھمیش کمار کو لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا وائس چیئرمین اور دیوی شرن اپادھیائے کو ویٹنگ لسٹ میں بھیجا گیا ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے