غلاف کعبہ کی یکم محرم 1446ھ کو تبدیلی
ریاض 7 جولائی ( ایجنسی)ہر ہجری سال کی طرح اس سال یکم محرم 1446ھ کو غلاف کعبہ کی تبدیلی ہوگی۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔میڈیا کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام 159 تکنیکی ماہرین اور کاریگروں کے ذریعے انجام پاتا ہے۔ہر سال پرانے غلاب کعبہ کو جن سنہرے کڑوں سے باندھا جاتا ہے اس سے ہٹا کر اس کی جگہ نئے غلاف کو مکمل طور پر کعبہ شریف پر لگانے کے عمل میں تین سے چار گھنٹے لگتے ہیں۔کنگ عبدالعزیز کسوہ کامپلکس میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں 200 سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں۔ یہ تمام افراد غلاف کی تیاری کے مختلف مراحل میں حصہ لیتے ہیں۔ یہاں دنیا کی سب سے بڑی سلائی مشین جو 16 میٹر طویل ہے اور یہ کمپیوٹر سسٹم پر چلتی ہے استعمال ہوتی ہے جس کے ذریعے غلاف کعبہ کے دیگر کام انجام پاتے ہیں۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل سب سے پہلے حطیم کے ہوتا ہے۔غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے ایک ہزار کلو گرام خام ریشم استعمال ہوتا ہے جسے کامپلکس کے اندر کالا رنگ دیا جاتا ہے۔ کپڑے کی تیاری کے حوالے سے کامپلکس میں جدید ترین جیکوارڈ مشینیں موجود ہیں۔ یہاں دیگر مشینیں قرآنی آیات کی کڑھائی، آیات اور دعاؤں کے لیے کالا ریشم تیار کرتی ہیں جبکہ سادہ ریشم بھی تیار کرتی ہیں جن پر آیات پرنٹ کی جاتی ہیں اس طرح سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کشیدہ کاری بھی کی جاتی ہے۔غلاف کعبہ کیلئے 120 کلو گرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے۔ غلاف کی تیاری کے ہر عمل میں استعمال ہونے والے مواد کی جانچ بھرپور طریقے سے ہوتی ہے۔ یہاں مواد کی جانچ کیلئے لیباریٹری بھی موجود ہے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے