اقلیتی اقامتی اسکولوں میں 25 ہزار نشستیں مخلوعہ، داخلے جاری

اقلیتی اقامتی اسکولوں میں 25 ہزار نشستیں مخلوعہ، داخلے جاری


حیدرآباد۔11 جولائی، ( نامہ نگار ) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس سوسائٹی کے تحت اسکولس اور جونیر کالجس میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اقامتی اسکولوں میں تقریباً 25 ہزار نشستیں ابھی بھی مخلوعہ ہیں۔ سکریٹری اقامتی اسکولس سوسائٹی عائشہ مسرت خانم ( آئی اے ایس ) نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اقلیتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا اقامتی اسکولوں میں داخلہ کرائیں جہاں معیاری تعلیم کا انتظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چھ ماہ سے داخلوں کا عمل جاری ہے تاہم انتخابی ضابطہ اخلاق کے نتیجہ میں شعور بیداری مہم میں رکاوٹ ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اقامتی اسکولوں میں 90 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں جبکہ گذشتہ سال یہ تعداد 83 ہزار تھی۔ نان میناریٹی کوٹہ کے تحت 30 ہزار نشستیں ہیں جن میں تقریباً نشستیں پُر ہوچکی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ عوامی نمائندوں کی درخواست پر غیر اقلیتی طلبہ کو اقلیتی طلبہ کے کوٹہ کے تحت داخلے دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 200 سے زائد غیر اقلیتی طلبہ کا اقلیتی کوٹہ کی نشستوں پر داخلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون حق تعلیم کے تحت ایسی درخواستوں کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ 25 ہزار مخلوعہ نشستوں پر داخلوں کیلئے مہم چلائی جارہی ہے۔ اقامتی اسکولس سوسائٹی کے تحت 204 اسکولس ہیں جنہیں جونیر کالجس میں اَپ گریڈ کیا گیا ہے۔ ووکیشنل کالجس کی تعداد 12 ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں کے 107 اور لڑکیوں کے 97 اسکولس ہیں۔ عائشہ مسرت خانم نے بتایا کہ آصف آباد ضلع کے جینور منڈل میں گرلز اسکول کے قیام کو منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولس اور کالجس میں ریگولر اسٹاف کے علاوہ حکومت کی منظوری سے آؤٹ سورسنگ اسٹاف کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ آؤٹ سورسنگ اسٹاف کا تقرر ضلع کلکٹر کی زیر صدارت کمیٹی کرتی ہے جس میں ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر اور ٹمریز کے ریجنل ڈائرکٹر شامل رہتے ہیں۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910














ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے