تلنگانہ کابینہ کا 25 جولائی کو اجلاس

        تلنگانہ کابینہ کا 25 جولائی کو اجلاس



حیدرآباد 21جولائی (نامہ نگار ) تلنگانہ کابینہ کا اہم اجلاس 25 جولائی کو منعقد ہوگا، جس میں بجٹ کو منظوری کے بعد دیگر بلز پر غوروخوض کیا جائے گا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں اسمبلی کمیٹی ہال میں صبح 9 بجے کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا۔ واضح رہیکہ 23 جولائی سے اسمبلی بجٹ سیشن کا آغاز ہورہا ہے۔ دوسری جانب چیف سکریٹری شانتی کماری نے بجٹ اجلاس کے پیش نظر مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے اجلاس میں ارکان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے اطمینان بخش جواب دینے تمام تر تیاریوں کی ہدایت دی ہے۔ چیف سکریٹری نے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کو بجٹ سیشن میں اسمبلی میں موجود رہنے کا مشورہ دیا۔ محکمہ فینانس کے پرنسپل سکریٹری کے راماکرشنا راؤ نے کہا کہ 25 جولائی کو وزیرفینانس بٹی ملو وکرامارک اسمبلی میں بجٹ پیش کرینگے۔ مطالبات پر نوٹ تیار کرکے بجٹ تیار کرنے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ 23 جولائی کو صبح 11 بجے اسمبلی اجلاس کا آغاز ہوگا۔ بعدازاں گورنر سی پی رادھاکرشنن دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ کونسل کا 24 جولائی سے آغاز ہوگا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910












ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے