اقلیتوں کیلئے 3003 کروڑ کا بجٹ تاریخی اقدام عامر علی خان
حیدرآباد 26 جولائی ( نامہ نگار ) حکومت نے اقلیتی بہبود کیلئے 3003 کروڑ کی رقم مختص کرکے تاریخی اقدام کیا ہے۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست نے حکومت سے اقلیتی بہبود کے بجٹ میں 36 فیصد کے اضافہ کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ حکومت نے انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں پر عمل کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ جناب عامر علی خان نے کہا کہ حکومت سے انہوں نے 4000 کروڑ بجٹ کیلئے نمائندگی کی تھی اور 3003 کروڑ مختص کرکے ایک سال میںبجٹ کو 4000 سے متجاوز کرنے کی پہل کا آغاز ہوا ہے ۔ نیوز ایڈیٹر سیاست نے بتایا کہ حکومت نے اقلیتی نوجوانوں کی تعلیمی ترقی اور ان کی معیشت کو بہتر بنانے جو منصوبہ تیار کیا اس پر عمل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے اور جو بجٹ مختص کیا گیا اس کے مکمل استعمال کو یقینی بنانے مہم چلائی جائے گی تاکہ حکومت سے اقلیتوں کی ترقی کے اقدامات پر عمل کے ذریعہ مسلمانوں کی حالت کو بہتر بنایا جاسکے۔ جناب عامر علی خان نے کہا کہ کانگریس حکومت سے نہ صرف محکمہ اقلیتی بہبود کے 3003کروڑ کے بجٹ سے مسلمان و دیگر اقلیتی طبقات مستفید ہوں گے بلکہ اس 3003کروڑ بجٹ کے علاوہ اقلیتی طبقہ کی خواتین سیلف ہیلپ گروپ' مفت آرٹی سی بس سفر کی سہولت' 500 روپئے ایل پی جی سیلنڈر کی اسکیم اور اندرما انڈلو اسکیم سے بھی استفادہ کرسکتی ہیں علاوہ ازیں بی سی(ای) زمرہ میں شامل مسلم طبقات بی سی ویلفیر کیلئے مختص بجٹ سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔ جناب عامر علی خان نے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر و وزیرفینانس ملو بھٹی وکرمارک سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ کانگریس نے اقتدار سے قبل جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کرنے کی سمت ایک قدم بڑھایا اور انہیں توقع ہے کہ آئندہ چند ماہ میںچیف منسٹر ریونت ریڈی محکمہ اقلیتی بہبود کے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بناکر مسلمانوں کی ترقی کیلئے اقدامات اور نئی اسکیمات میں شخصی دلچسپی لیںگے اور 'اقلیتی اعلامیہ'' پر عمل کیلئے ہدایا ت جاری کریں گے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے