بیدر پولیس کا بڑاکارنامہ 305 کلو گانجہ ضبط 4 ملزمین گرفتار
بیدر 14 جولائی ( نامہ نگار )بیدر ضلع پولیس نے تلنگانہ کی سرحد سے متصل بھنگور چیک پوسٹ پر ایک لاری اور کار کو ضبط کرتے ہوئے لاری میں لے جائے جارہے 305 کلو گانجے کے پیاکٹس برآمد کر کے ضبط کر لئے ضبط کئے گئے گانجے کی مالیت 3 کروڑ 5 لاکھ 56 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔اس سلسلہ میں پولیس نے 4 ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے 8 لاکھ روپے مالیت کی لاری اور 6 لاکھ روپے مالیت کی کار ضبط کر لئے ہیں۔ لاری میں گانجے کے پیاکٹس اڑیسہ سے مہاراشٹر منتخل کئے جارہے تھے جبکہ کار لاری کے پیچھے نگرانی کے طور پر چلائی جارہی تھی۔
یہ تفصیلات ایس پی بیدر مسٹر پردیپ گنٹی نے ڈسٹرکٹ پولیس پریڈ گراؤنڈ میں بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا کہ وہ اوڈیشہ سے ریاست مہاراشٹر تک غیر قانونی طور پر گانجے کی منتقل کرنے کی اطلاع ملنے کے بعد ایک اسکواڈ تشکیل دیتے ہوئے گانجہ اور گاڑیاں ضبط کرنے کی کارروائی کی گئی۔
اس سلسلہ میں منالی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہوا ہے ۔ پریس کانفرنس میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیش میگھناوار، بیدر ڈی وائی ایس پی سیوانا گوڑا پاٹل، ہمناآباد ڈی وائی ایس پی۔ جے ایس نیامی گودارا، گاندھی گنج سی پی آئی ہنومردپا اور محکمہ پولیس کے دیگر عملہ موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے