گھر سے لاپتہ سب انسپکٹر نے خودکشی کی کوشش کی

گھر سے لاپتہ سب انسپکٹر نے خودکشی کی کوشش کی 


حیدرآباد یکم جولائی( نامہ نگار )۔ تلنگانہ کے محبوب آباد میں کیڑے ماردواپی کرخودکشی کی کوشش کرنے والے سب انسپکٹر کاپتہ چل گیا ہے۔ یہ سب انسپکٹرجن کی شناخت سرینواس کے طورپرکی گئی ہے، بھدرادری کوتہ گوڑم کے اشوا رائوپیٹ سے لاپتہ ہوگیاتھا۔ وہ اشواراوپیٹ پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹرکے طورپرخدمات انجام دیتاتھا۔زرعی مارکیٹ کے حدودمیں کل اس نے یہ انتہائی اقدام کرنے کی کوشش کی تھی اور108ایمبولنس کو اطلاع دی تھی جس کے بعداس کوطبی عملہ نے ضلع اسپتال منتقل کردیاجہاں اس کی حالت کے تشویشناک تھی ۔ جکسے بعد بہترعلاج کیلئے اس کوضلع ورنگل منتقل کیاگیا۔ وہ اتوار کی صبح گھر سے روانہ ہوا تھا۔اس کے گھرنہ پہنچنے پراس کے ارکان خاندان نے پولیس کواس بات کی اطلاع دی جس کے بعدپولیس اوراس کے ارکان خاندان نے اس کی تلاش شروع کی تھی۔اس انتہائی اقدام کی کوشش کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے